Originally Posted by intelligent086 یہ قول کسی کا ہے کہ میں کچھ نہیںکہتا وہ کچھ نہیں کہتا ہے کہ میںکچھ نہیںکہتا سُن سُن کے تیرے عشق میں اغیار کے طعنے میرا ہی کلیجا ہے کہ میںکچھ نہیںکہتا اُن کا یہی سننا ہے کہ وہ کچھ نہیںسنتے میرا یہی کہنا ہے کہ میںکچھ نہیںکہتا خط میں وہ مجھے اوّل تو سنائی ہیں ہزاروں آخر میںلکھا ہے کہ میں کچھ نہیںکہتا پھٹتا ہے جگر دیکھ کے قاصد کی مصیبت پوچھو تو یہ کہتا ہے کہ میںکچھ نہیں کہتا یہ خوب سمجھ لیجئے غماّز وہی ہے جو آپ سے کہتا ہے کہ میں کچھ نہیںکہتا تم کو یہی شایاں ہے کہ تم دیتے ہو دشنام مجھ کو یہی زیبا ہے کہ میں کچھ نہیںکہتا مشتاق بہت ہیں مرے کہنے کے پر اے داغ یہ وقت ہی ایسا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا ٭٭٭ Nice Sharing ..... Thanks
Originally Posted by Dr Danish Nice Sharing ..... Thanks
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Forum Rules
Bookmarks