نیند کی گولیوں کا مسلسل استعمال ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے
نیند کی گولیوں کے استعمال کے یوں تو بہت سے نقصانات سامنے آتے رہتے ہیں
لاہور(دنیا نیوز) مگر اب تو ماہرین نے اسے دل کے مہلک امراض کا سبب بھی قرار دے دیا ہے ۔تائیوان میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نیند کی گولیوں کا مسلسل استعمال ہارٹ اٹیک کے امکانات کئی گنا بڑھا دیتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سال میں روزانہ ایک گولی استعمال کرنے والے افراد میں20 فیصد جبکہ روزانہ دو گولیاں استعمال کرنے والے افراد میں ہارٹ اٹیک کے خطرات 50 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں۔
Bookmarks