Assalam O Alaikum
This time winning sharing is :
ایک دن ملا نصیر الدین کا پڑوسی ان کے پاس آیا اور کہا کہ ذرا اپنا گدھا تھوڑی دیر کے لیے دے دیں۔ ملا نے جواب دیا: ‘ مجھے بڑا افسوس ہے کہ میں آپ کے کام نہ آسکوں گا کیوں کہ صبح ہی ایک صاحب گدھا مانگ کر لے گئے ہیں اور ابھی تک واپس نہیں لائے’۔
جس وقت ملا یہ بات کہہ رہے تھے ٹھیک اسی وقت اصطبل سے گدھے کے رینکنے کی آواز آئی، پڑوسی تاڑ گیا کہ ملا نے بہانہ کیا ہے، گدھا موجود ہے۔اس نے ملا سے کہا:
‘ میرے خیال سے گدھا اندر موجود ہے’
ملا نے جواب دیا:
‘جو شخص ایک انسان کے مقابلے میں گدھے کی بات کا یقین کرے وہ اس لائق نہیں ہے کہ اسے کوئی چیز دی جائے، آپ تشریف لے جا سکتے ہیں’۔
.................................................. .........
So the winner is
@intellingent086
Bookmarks