Originally Posted by intelligent086 یار کو میں نے مجھے یار نے سونے نہ دیا رات بھر طالعِ بیدار نے سونے نہ دیا خاک پر سنگِ درِ یار نے سونے نہ دیا دھوپ میں سایۂ دیوار نے سونے نہ دیا شام سے وصل کی شب آنکھ نہ جھپکی تا صبح شادیِ دولتِ دیدار نے سونے نہ دیا ایک شب بلبلِ بے تاب کے جاگے نہ نصیب پہلوئے گُل میں کبھی خار نے سونے نہ دیا جب لگی آنکھ ، کراہا یہ کہ بد خواب کیا نیند بھر کر دلِ بیمار نے سونے نہ دیا دردِ سرِ شام سے اس زلف کے سودے میں رہا صبح تک مجھ کو شبِ تار نے سونے نہ دیا رات بھر کیں دلِ بے تاب نے باتیں مجھ سے رنج و محنت کے گرفتار نے سونے نہ دیا سیلِ گریہ سے مرے نیند اڑی مردم کی فکرِ بام و در و دیوار نے سونے نہ دیا باغِ عالم میں رہیں خواب کی مشتاق آنکھیں گرمیِ آتشِ گلزار نے سونے نہ دیا سچ ہے غم خواریِ بیمار عذابِ جاں ہے تا دمِ مرگ دلِ زار نے سونے نہ دیا تکیہ تک پہلو میں اس گُل نے نہ رکھا آتش غیر کو ساتھ کبھی یار نے سونے نہ دیا ٭٭٭ Nice Sharing ..... Thanks
Originally Posted by Dr Danish Nice Sharing ..... Thanks
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Forum Rules
Bookmarks