آشنا ہو تو آشنا سمجھے
ہو جو نا آشنا تو کیا سمجھے
ہم اسی کو بھلا سمجھتے ہیں
آپ کو جو کوئی بُرا سمجھے
وصل ہے تو جو سمجھے اُس سے وصل
تو جدا ہے اگر جدا سمجھے
زہر دیوے جو اپنے ہاتھ سے تو
تیرا بیمار غم دوا سمجھے
تو ہی کعبہ میں تو ہی بتکدہ میں
ہے وہ مشرک جو دوسرا سمجھے
ہو وہ بیگانہ ایک عالم سے
جسکو اپنا وہ دلربا سمجھے
اے ظفر وہ کبھی نہ ہو گمراہ
جو محبت کو رہنما سمجھے
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out
Reply With Quote



Bookmarks