
Originally Posted by
Moona
Meri bebasi ka aalam tere "Kun" ka muntazir hai
Mere meharbaan dikha de "Fayakun" ka nazara
Yahan b bait bazi shuru 
کوئی شعر بھی پوسٹ کر دینا تھا ، رومن اردو کا شکریہ
سورہ یٰسؔ (36) ۔۔۔۔ آیت۔۔ 82
اُس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اُس سے فرما دیتا ہے کہ ہو جا تو وہ ہو جاتی ہے۔
لفظ اوّل ہے اور لفظ ہی آخر ہے۔ رب کا لفظ "کُن"ہےاور انسان کے لیے پہلا لفظ "اقرا"ہے۔ رب کا لفظ کائنات کے لیے اورزمان ومکاں کی ہر شے کے لیے تھا اس کا ثمرفیکُون ہے۔
ہم اس زمین و آسماں کے درمیاں
حیران ہیں اور سر گراں
اے خدائے دو جہاں!
اے حرف کن کے راز داں!
اے منبع کون و مکاں!
اتنا تو بتلا دے
کوئی ایسی بھی دنیا ہے
جہاں انسانیت کی صاف پیشانی پہ
علم و فن کی پو پھٹتی ہو اور
فکر و نظر کے آئینوں سے
نور کی کرنیں ابلتی ہوں
دلوں میں خیر و برکت کی دعائیں گونجتی ہوں
صبح دم آکاش کے نیلم تلے
جام حقیقت پی کے جینے کی تمنا رقص کرتی ہو
جہاں احساس کے کہرے سے
فکر نو کے تارے جھلملاتے ہوں
جہاں ہونٹوں پہ حرف آگہی کی جوت ہو
آنکھوں سے حیرت
ذہن سے وجدان کے چشمے ابلتے ہوں،
جہاں راتوں کے سناٹے میں
دل محو نیاز و نار رہتا ہو
فضائے بیکراں کے سحر کا ہم راز رہتا ہو
محبت، عشق، دل داری، وفا عنوان ہستی ہوں
اخوت، نرم گفتاری عطاء پیمانۂ دل ہوں
خدائے لم یزل بتلا
کوئی ایسی بھی دنیا ہے
کہیں ایسا بھی ہوتا ہے
سیاست کی فسوں سازی
تجارت کی زیاں کاری
ہوس کی گرم بازاری
کسی عیار قوت کی جہاں داری
میں دم گھٹتا ہے
ہر لمحہ عذاب جاوداں معلوم ہوتا ہے
''خداوند! یہ تیرے سادہ دل بندے کہاں جائیں؟''
بہار زندگی دیکھو یہاں ہے
بنایا لفظ نے سارا جہاں ہے
اب رومن میں لکھتی رہنا
Bookmarks