google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: آپ غیر مؤثر انسان نہیں بلکہ ایک تخلیقی شخ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      آپ غیر مؤثر انسان نہیں بلکہ ایک تخلیقی شخ



      قدیم مصری دور میں ایسے مدارس قائم کیے گئے تھے جہاں مختلف لوگ انسان کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالتے تھے۔ اس دور میں اس اہم موضوع پر بہت ناقابلِ یقین دریافت ہوئیں۔ جنہیں آج بھی مشعلِ راہ سمجھا جاتا ہے۔ ماضی کی ان عظیم کوششوں سے آج بھی بھرپور استفادہ کیا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں ہونے والی اس تحقیق کا سب سے نمایاں پہلو یہ تھا کہ آدمی کو اپنی قسمت پر مکمل اختیار حاصل کرنے سے قبل اپنی شخصیت کو سمجھنا ہوگا۔ اسے اپنی ذات میں چھپی سچائی کا پتہ لگانا ہوگا۔ برسوں پہلے حاصل ہونے والی اس نایاب تحقیق کی بدولت آج کے دور میں بھی انسان کا اس پر چلنا ناممکن نہیں۔ اگر غور کیا جائے تو ہمیں یہ بخوبی پتہ چلتا ہے کہ ماضی میں بزرگوں کے کہے لفظ اور مثالیں اُن کی زندگی کے تجربات کا نچوڑ یا آئینہ دار ہیں جنہیں آج بھی لوگ اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ آج بھی ہمارے معاشرے میں اس حکمتِ عملی پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسان کی زندگی کے بنیادی مقصد پر تحقیق کے آثار ہزاروں سال پہلے مصری تہذیب میں بھی ملتے ہیں۔ یقینا ہر انسان کی پیدائش یا اس کے وجود کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ زندگی کا مقصد بغیر کچھ کیے چلے جانا سمجھتے ہیں انہیں اپنی زندگی میں عمر گزرنے کے علاوہ کوئی اور تبدیلی یا مقصد ضروری نہیں لگتا ہے وہ لوگ پیدائش، تعلیم، شادی، بچے اور موت تک کے عمل کو مصیبت یا ایسا عمل سمجھتے ہیں جس سے ان کا بچنا مشکل ہے وہ اپنی زندگی کے عظیم مقاصد اور ان تمام پہلوئوں کو مؤثر بنانے کے عمل سے ناواقف ہوتے ہیں۔ انہیں اپنے خاص ہونے کا احساس نہیں ہوتا۔ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ تمام انسان خدا کی نظر میں برابر ہیں اور ہر انسان کے لیے مفلسی، بھوک، بیماری، پریشانی اور غم جیسے لوازمات نہیں ہیں۔ بلکہ ہر انسان کے حصے کی خوشیاں اور کامیابیاں اس کا انتظار کر رہی ہیں بس اس کا اپنے دماغ کا صحیح استعمال کرنے کی دیر ہے۔ ہر انسان قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال ہے کائنات میں ہر انسان کی افزائش فطرت کے قانون کے مطابق ہوتی ہے۔زندگی ایک بہت لمبی راہ گزر ہے اور انسان اس کا مسافر ہے۔ اس سفر کی ابتدا اُس کی پیدائش سے ہوتی ہے اور سفر کا یہ سلسلہ اس کی جسمانی موت پر ختم ہوتا ہے۔ چلیے اب واپس انسان کی جسمانی طرزِ زندگی کی جانب آتے ہیں جہاں ہر انسان کو خوداختیاری، آزاد خیالی، مرضی جیسے اوصاف کے علاوہ اپنی ذات قابو کرنے جیسے معجزات سے بھی نوازا گیا ہے تاکہ وہ اپنی خواہشات کو بھرپور انداز میں پورا کر سکے اسے اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا پورا موقع دیا گیا ہے۔ اگر ہم اسے فصل کاٹنے کے برابر سمجھیں تب یہ زندگی کا پھل کھانے کے مترادف ہے۔ ہر انسان کو اپنے مقصد کے بارے میں صحیح جانکاری حاصل ہونی چاہیے۔ اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کون ہے، وہ کیا ہے اور اس کی زندگی کا صحیح راہِ عمل کیا ہے۔روحانی اعتبار سے ہر انسان کا بنیادی مقصد خداوند کی ذات سے قرب حاصل کرنا ہے جبکہ جسمانی اعتبار سے ہر انسان کو اپنی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایسی راہوں کو اختیار کرنا ہے جس پر چلنے کے لیے وہ پُراعتماد ہو۔ اسے ان تمام صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہوگا جو اللہ تعالیٰ نے اسے انعام فرمائیں ہیں تاکہ وہ نہ صرف خود کامیابی کو حاصل کرے بلکہ خدا کے بندوں کی بھی مدد کرے اور انسانیت کا فرض بھی نبھائے۔ خدا نے آپ کو ایک جداگانہ تخلیقی شخصیت بنایا ہے وہ چاہتا ہے کہ آپ ناکامی کے بجائے کامیابی حاصل کریں کیونکہ خدا اپنے بندوں پر مہربان ہوتاہے۔ (برین ایڈمز کی کتاب کامیابی کیسے ؟ سے مقتبس


      Similar Threads:

    2. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: آپ غیر مؤثر انسان نہیں بلکہ ایک تخلیقی شخ


    3. #3
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,203
      Threads
      2235
      Thanks
      931
      Thanked 1,366 Times in 867 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7965 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: آپ غیر مؤثر انسان نہیں بلکہ ایک تخلیقی شخ

      thanks for sharing.its shared on social media via ur sharing






    4. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6972 Thread(s)
      Rep Power
      130

      Re: آپ غیر مؤثر انسان نہیں بلکہ ایک تخلیقی شخ

      Nice sharing...



    5. #5
      Designer www.urdutehzeb.com/public_html Daniel-7's Avatar
      Join Date
      Aug 2014
      Location
      Dhaka, Bangladesh
      Posts
      1,241
      Threads
      396
      Thanks
      194
      Thanked 284 Times in 127 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      4299 Thread(s)
      Rep Power
      105

      Re: آپ غیر مؤثر انسان نہیں بلکہ ایک تخلیقی شخ

      Bayran Adamas aur Dell Carnegey ke kuchh kitab main padha hun. Beshaq hum takhlakhi shaksiyat hain. Aur is yeqeen ke sath kamiyabi ke taraf badhna hai. Ameen.


    6. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: آپ غیر مؤثر انسان نہیں بلکہ ایک تخلیقی شخ

      Quote Originally Posted by dalkhter View Post
      Bayran Adamas aur Dell Carnegey ke kuchh kitab main padha hun. Beshaq hum takhlakhi shaksiyat hain. Aur is yeqeen ke sath kamiyabi ke taraf badhna hai. Ameen.
      Quote Originally Posted by ayesha View Post
      Nice sharing...
      Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
      thanks for sharing.its shared on social media via ur sharing





    7. #7
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      199

      Re: آپ غیر مؤثر انسان نہیں بلکہ ایک تخلیقی شخ

      Thanks for great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •