عمران خان نے جیو اور جنگ کے خلاف اعلان جنگ کر دیا
17 May, 2014
اسلام آباد: تحریک انصاف کے کپتان نے جیو اور جنگ گروپ کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے میر شکیل الرحمان کو بلیک میلر قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ جیو کے اثاثوں کی مکمل چھان بین کی جائے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے جنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے اثاثوں کا آڈٹ آزاد کمیشن کے ذریعے کرانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان پیمرا کے ذریعے سب کچھ کنٹرول کررہا ہے اور مسلم لیگ ن ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ دبئی میں اربوں روپے کے گھر میں رہنے والا پاکستان کا کنگ میکر بنا ہوا ہے کسی دبائو میں نہیں آئوں گا۔
عمران خان نے مطالبہ کیا کہ جیو ان کے خلاف کردار کشی سے باز آجائے اور معافی مانگی انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ جیو کا بائیکاٹ کردیں۔ سماء
Similar Threads:
Bookmarks