اے وطن کے سجیلے جوانوں
میرے نغمے تمہارے لیۓ ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانوں
سرفروشی ہے ایماں تمہارا
جُراتوں کے پرِستار ہو تم
جو حِفاظت کرے سرحدوں کی
وہ فَلک بوس دیوار ہو تم
اے شجاعت کے زِندہ نِشانوں
میرے نغمے تمہارے لیۓ ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانوں
بیویوں، مائوں، بہنوں کی نظریں
تُم کو دیکھیں تو یوں جَگمَگائیں
جَیسے خاموشیوں کی زباں سے
دے رہی ہوں وہ تُم کو دعائیں
قوم کے اے جَری پاسبانوں
میرے نغمے تمہارے لیۓ ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانوں
تُم پہ جو کچھہ لِکھا شاعروں نے
اُس میں شامِل ہیں آواز میری
اُڑ کر پہنچوں گے تُم جَس اُفَق پر
ساتھ جائے گی پرواز میری
چاند تاروں کے اے رآزدانوں
میرے نغمے تمہارے لیۓ ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانوں
شاعر: جمیل الدین عالی
گلوکارہ: ملکہِ ترنم نور جہاں
Bookmarks