راجہ بھائی آپ کے جہاں ہیڈن ایڈمن لکھا ہے وہاں پر چھپا رستم لکھا ہونا چاہیئے۔
۔
شروع میں یہ بات بتا دوں مجھے جس دن سے ٹیم ممبرز میں شامل کیا گیا ہے آج تک کوئی دن ایسا نہیں جس دن میں فورم میں موجود نا ہوں آپ یہ کہہ سکتے گردونواح میں مصروفیت کیوجہ سےچند روز میری پوسٹس کی تعداد 20 کے قریب ہوگئی تھی دوسری طرف سے خبری نے آپ کو 300 سے زائد پوسٹ تصویر کے زریعے دکھائی تو آپ لوگ فکر مند ہوگئے حالانکہ مخبر کی اپنی پوسٹ کی تعداد اس دوران بھی 5 سے 7 ہوتی ہوں گی اور ہفتہ ہفتہ بھر فورم سے غائب اور مجھے یہ کہا گیا کہ فورم کے وقار کو برقرار رکھنا آپ کی زمہ داری ہے ، میں اپنی زمہ داری سے بخوبی آگاہ تھا میری خارجہ پالیسی کیا ہے اسکے لیئے میں کسی سے ہدائیت نہیں لیتا ۔۔۔ رفتہ رفتہ ایسے عناصر فورم چھوڑ کر جانے لگے اب کبھی کبھار آتے ہیں اور منہ چھبائے چلے جاتے ہیں ۔ میری ان سرگرمیوں کے ثمرات اب ظاہر ہو رہے ہیں۔ بات چھٹی سے شروع ہوئی دوسری طرف نکل گئی۔
آپ نے ستاروں سے بات شروع کی تو آپ اپنا شمار ستاروں میں نہیں سورج میں کیا کریں جو ستاروں کو روشنی دیتا ہے۔
فورم میں کچھ طالب علم ہیں جو اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ فورم کو بھی وقت دیتے ہیں غیر نصابی سرگرمیوں میں ان کا کام فورم فورم کھیلنا ہوتا ہے اسلیئے ان کی روشنی کو ہم کم خیال نہیں کرتے ان کی تعلیم اور وہ ہمارے لیئے بہت اہم ہیں۔
اسکے بعد ہماری کچھ بہنیں شادی شدہ ہیں جو گھر چلانے کے ساتھ ساتھ اور دیگر مصروفیات سے فورم کے لیئے وقت نکالتی ہیں اور ہماری کچھ ارکان بہنیں ملازمت پیشہ ہیں کام کاج سے تھکے ہارے آنا اور پھر گھر کے کام میںبھی ہاتھ بٹانا اسکے بعد فورم کے لیئے وقت کی گنجائیش نکالنا بہت مشکل کام ہے جوخواتین ممبران مل کر نبھا رہی ہیں
اب آگئی ہمارے مرد حضرات کی باری تو یہاں چھچھورے پن کی بالکل اجازت نہیں اسلیئے ہمارے فورم سے ایسے لوگ فوراً نکل جاتے ہیں باقی ہمارے ممبرز اور ٹیم ممبرز سنجیدہ ، سلجھے ، پڑھے لکھے باشعور لوگ ہیں جو اپنا اپنا کام دیانتداری اور مستقل مزاجی سے کرتے رہتے ہیں اسلیئے ہمارا فورم دوسرے فورمز کی نسبت ایک منفرد حثیت اور نمایاںمقام رکھتا ہے ۔
باقی باتیں پھر کسی وقت اب اخبار آگئے ہوں گے خود بھی پڑھتے ہیں اور آپ کو بھی پڑھاتے ہیں اسکے بعد نماز کا وقت ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوبارہ آپ کو اردو تہذیب فورم کی سالگرہ مبارک
عزت افزائی کا بہت بہت شکریہ
Bookmarks