SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: دلچسپ واقعات

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دلچسپ واقعات

      دلچسپ واقعات


      معصومہ مبشر
      زندگی دلچسپ واقعات، دکھوں اور رعنائیوں سے بھری پڑی ہے۔ دنیا میں ہونے والے انوکھے واقعات ہمیشہ دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔ قارئین کی دلچسپی کے لئے دنیا بھر میں ہونے والے انوکھے حیرت انگیز اور دلچسپی سے بھرے واقعات میں چند ایک پیش خدمت ہیں تاکہ محظوظ ہونے کیساتھ ساتھ قارئین کی معلومات میں بھی اضافہ ہوتا رہے۔ -1 دو سالہ ماڈل ایرا برائون کی عمر صرف دو سال ہے اور امریکہ میں ایک معروف ماڈل کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔ اس کے والدین نے حال ہی میں امریکہ کے دو بڑے ناموں کے برانڈ کے کپڑوں کی ماڈلنگ کے لئے باقاعدہ معاہدے کئے ہیں۔ دو سالہ ایرا حقیقت میں ایک پیاری گڑیا کا عکس ہے۔ اس کے والدین کے مطابق ایرا کو نت نئے کپڑے پہن کر کیمرے کے سامنے پوز دینے میں قدرتی کمال حاصل ہے۔ وہ ایک لمحہ کے لئے بھی کیمرے سے خوفزدہ نہیں ہوتی۔ -2 تیر انداز… جس کے بازو نہیں ہیں میتھ سٹیٹسزمین ایک ایسا تیر انداز ہے جس کے دونوں بازو نہیں، بازوئوں سے محروم اس تیر انداز پر خدائی مہربانی دیکھنے کے قابل ہے کہ اسے باقاعدہ امریکی تیر انداز ٹیم میں شامل کیا گیا جس نے لندن اولمپک میں حصہ لیا۔ وہ پیدائشی طور پر بازوئوں سے محروم ہے لیکن اس نے اپنی اس معذوری کو کبھی بھی اپنی نشانہ بازی کے شوق میں حائل نہیں ہونے دیا وہ 16 برس کی عمر سے تیر اندازی کر رہا ہے۔ تیر کو کمان میں لگانے کے لئے میتھ کو اپنے پائوں استعمال کرنے پڑتے ہیں یہاں تک کہ کھانے پینے گاڑی چلانے کے لئے پائوں کا استعمال کرتا ہے۔ -3 الیکٹرونک کافی ٹیبل اگر آپ کے پاس کچھ پرانے کمپیوٹر ہیں تو آپ ان کی مدد سے کافی میز بنا کر ایک حیرت انگیر ایجاد کے مالک بن سکتے ہو۔ برازیل کے گیری سمتھ نے اپنے خراب کمپیوٹرز کے مدربورڈ نکال کر ان کو ایک بڑی لکڑی کی شیٹ پر ترتیب دیئے اور اس کے اوپر والے حصے پر ایک شیشہ نصب کر دیا۔ شیشہ کے اندر لگے مدر بورڈ ایسا منظر پیش کرتے ہیں جیسے کوئی ٹیکنالوجی کا شہر بسا ہو۔ اس پر کافی کا کپ رکھ کر ہو سکتا ہے کہ آپ کے ذہن میں کوئی نیا تخلیقی نظریہ جنم لے لے۔ - 4 پیچھے سرکتی نیاگرا آبشار شمالی امریکہ میں کینیڈا اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی سرحد پر واقع دنیا کی مشہور ترین آبشارواقع ہے جسے حسن فطرت کا عظیم شاہکار اور دنیا کے قدرتی عجائبات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ دنیا میں سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں بھی شامل ہے۔ حال ہی میں آبشار پر رنگارنگ روشنیوں کا مظاہرہ کیا گیا ہے جس نے آبشار کی خوبصورتی کو مزید4 چاند لگا دیئے ہیں۔ قدرت کا یہ حسین و نادر نمونہ ہر سال ڈھائی فٹ سالانہ کے حساب سے پیچھے کو سرک رہا ہے یہ۔ ایک منٹ میں لاکھوں گیلن پانی یہاں سے گرتا ہے اس عظیم آبشار کو پیشہ ورانہ مہم جوؤں کے معروف خاندان سے تعلق رکھنے والے کرتب باز امریکہ کے نک ویلنڈا نے رسّے پر چلتے ہوئے کامیابی کے ساتھ پار کرچکے ہیں۔تیز ہوا اور نیاگرا آبشار سے نکلتے ہوئے پانی کا مقابلہ کرتے ہوئے انھوں نے امریکہ سے کینیڈا کے درمیان1800 فٹ یا550میٹر کی دوری 2 انچ موٹی رسّی پر طے کی۔یہ رسی نیاگرا آبشار سے150 فٹ کی اونچائی پر لگائی گئی تھی۔اپنے اس خطرناک کارنامے کے دوران ویلنڈا نے رسّے کے ساتھ ایک حفاظتی رسی باندھ رکھی تھی کیونکہ رسّے پر چلنے کے اس شو کو امریکی براڈکاسٹر اے بی سی نے اسپانسر کیا تھا اور انھوں نے ویلنڈا پر اس حفاظتی اقدام اپنانے کے لیے زور دیا تھا۔اس مظاہرے سے قبل ویلنڈا نے کہا کہ انھوں نے اس سے قبل کسی سہارے کے ساتھ رسی پر چلنے کا کام نہیں کیا ہے۔33 سالہ نک نے جیسے ہی یہ آبشار پار کیا انھیں کینیڈا کو باضابطہ طور پر اپنا پاسپور ٹ جمع کرنا پڑا۔ان کا کہنا ہے کہ نیاگرا آبشار کو اس طرح پار کرنے میں کل خرچ13 لاکھ امریکی ڈالر آیا ہے جن میں سرحد کے دونوں جانب رسی باندھنا اور اجازت نامہ حاصل کرنا اور حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔ ٭…٭…٭




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 3 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Abu Affan (02-11-2017),Jelly Bean (05-02-2017),Moona (11-23-2017)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •