ہے یاد مجھے نکتۂ سلمان خوش آہنگ

دنیا نہیں مردان جفاکش کے لیے تنگ

چیتے کا جگر چاہیے ، شاہیں کا تجسس
جی سکتے ہیں بے روشنی دانش و فرہنگ

کر بلبل و طاؤس کی تقلید سے توبہ
بلبل فقط آواز ہے ، طاؤس فقط رنگ!

سلمان: مسعود سور سلیمان - غزنوی دور کا نامور ایرانی شاعر جو غالباً لاہور میں پیدا ہوا

٭ ٭ ٭ ٭



Similar Threads: