بلوچی تکہ بوٹی
اجزائ:


گوشت کی بوٹیاں 1/2کلو
دہی 1کپ
پیاز 1 عدد
آلو 1 عدد
ٹماٹر 2 عدد
پسا دھنیا 1چائے کا چمچہ
کچے پپیتے کا پیسٹ 1کھانے کا چمچہ
نمک 1/2چائے کا چمچہ
پسا گرم مصالحہ 1/2چائے کا چمچہ
ادرک لہسن کا پیسٹ 2چائے کے چمچے
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچے
تیل 4کھانے کے چمچے
پسی لال مرچ 1-1/2چائے کا چمچہ
ترکیب:


٭پہلے1/2کلوگوشت کی بوٹیوں پر 1/2چائے کا چمچہ نمک، 1-1/2چائے کا چمچہ پسی لال مرچ،1/2چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ،
1کھانے کا چمچہ کچے پپیتے کا پیسٹ،4کھانے کے چمچے تیل ،1چائے کا چمچہ پسا دھنیا،2چائے کے چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ
اور 2کھانے کے چمچے لیموں کا رس ڈال کررات بھر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
٭ اب 1 عددآلو،2 عددٹماٹر اور 1 عددپیاز کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور مصالحہ لگے ہوئے گوشت میں فرائی کر نے سے 10منٹ پہلے ڈال دیں۔
٭ اس کے بعد شا شلک اسٹک پر ایک بوٹی،پھر آلو،پھر بوٹی ،پھر ٹماٹر اس کے بعد بوٹی اور پیاز لگا کر فرائی پین اور گرل پین میں سینک لیں۔

مزے دار بلوچی تکہ تیار ہے۔