بہاری کباب




اشیائ!

پسندے…ایک کلو
سرسوں کا تیل…آدھی پیالی
کچا پپیتا (پسا ہوا)…دو کھانے کے چمچ
لیموں…ایک عدد
لہسن…آدھا کھانے کا چمچ
دہی…ایک پیالی
تیل…حسبِ ذائقہ
تکہ مصالحہ…ایک پیکٹ
ترکیب!

پسندوں میں سرسوں کا تیل اچھی طرح ملا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں (سرسوں کا تیل پہلے اچھی طرح گرم کر لیں پھر ٹھنڈا کر کے گوشت پر لگانا ہے)۔
ایک گھنٹے کے بعد سارے مصالحے ملا کر پھر سے ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ چاہیں تو ان پسندوں کو سیخوں پر سینک لیں۔
آہستہ آہستہ ساتھ ساتھ برش سے وقفے وقفے سے تیل بھی لگاتی جائیں یا چاہیں تو ایک فرائنگ پین میں الگ الگ رکھ کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب پانی خشک ہونے لگے تو برش سے تیل لگائیں۔
جب سب پک جائیں تو ایک بڑا کوئلہ سلگا کر اس کو کباب کے درمیان رکھ کر آدھا چمچ تیل ڈال کر دم دیں۔ مزے دار بہاری کباب تیار ہیں۔