یا رب! ملی مجھے یہ نوا تیرے فضل سے
میں ہوں نبیﷺ کا مدح سرا تیرے فضل سے
تیرے حبیبِ پاکﷺ کی توصیف اور میں
جو کچھ کیا وہ میں نے کیا تیرے فضل سے
دامانِ احتیاط نہ چھوڑا بساط پر
پاسِ حدود مجھ کو رہا تیرے فضل سے
لغزش اگر ہوئی ہو کوئی اس کے باوجود
ہوں خواستگارِ عفوِ خطا تیرے فضل سے
آخر میں یہ دعا ہے کہ اے ربِّ ذوالجلال
مقبول ہو یہ رنگِ ثنا تیرے فضل سے
٭٭٭
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out
Reply With Quote


Bookmarks