umda intekhabکچھ ہجر کے موسم نے ستایا نہیں اتنا
کچھ ہم نے تیرا سوگ منایا نہیں اتنا
کچھ تیری جدائی کی اذیت بھی کڑی تھی
کچھ د ل نے بھی غم تیرا منایا نہیں اتنا
کیوں سب کی طرح بھیگ گئی ہیں تیری پلکیں
ہم نے تجھے حال سنایا نہیں اتنا
کچھ روز سے دل نے تیری راہیں نہیں دیکھیں
کیا بات ہے تو یاد بھی آیا نہیں اتنا
کیا جانیئے اس بے سر و سامانئی دل نے
پہلے تو کبھی ہم کو رلایا نہیں اتنا
thanks
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks