چندھا




اگرکوئی اچانک روشنی کر دے
توکیا تم دیکھ پاؤ گے
وہ سبچیزیں جو تاریکی کے گہرے اسودی
محلولمیں گم ہیں ۔سراپا زندگی کا
موتکا چہرا
اداسیکا بدن
آوازکے لب
دردکے ڈمپل
خوشیکے مرمریں پاؤں
محبتکی حنائی انگلیاں
آفاقزلفوں کے
خداکا سرمدی سایہ۔
اگرکوئی اچانک روشنی کر دے
توکیا تم دیکھ پاؤ گے
ابدکی دھند میں لپٹی
ازلسے منتظر
آنکھیںکسی کی
٭٭٭





Similar Threads: