ان فوکس (In Focus)





تم کسخواب کے چوبارے پر
آنکھیںلے کر آ بیٹھے ہو
برجیبرجی شست لگائے
کسمنظر کو دیدار کے عدسے پہناتے ہو
کس کےآنے کی آس لگا بیٹھے ہو
رستہایک دکھاوا ہے
مٹیکا پچھتاوا ہے
قدموںکا الجھاؤ، خواہش کا گھاؤ ہے
پچھم، پورب، دکھن، پربت
بےسمتی کا ٹکراؤ ہے
بہترہے بس سامنے دیکھو۔۔
نیندوںکے دریا میں
سورجکی ناؤ بہتی ہے
ہلکیدھوپ کی چادر اوڑھے
شامکنارے پر بیٹھی ہے
حدنظر تک اور بظاہر نیلا شانت سبھاؤ ہے
کافیکی مہک ہے، خنکی ہے، رچاوٹ ہے، رچاؤ ہے۔۔
تم کوکس نے روکا ہے
فوکسکر کے بے شک دیکھو
بستیکی چاروں جانب
ایکطلسمی دھوکا ہے
حسن، ادائیں، رقص، میوزک
وصلکا در، دید جھروکا ہے
کھیلتماشے، فلم ڈرامے، ہیری پوٹر کی دنیا
حیرتافزا چیزیں ہیں
سازو برگ انوکھا ہے
شاپنگمال، پلازے، ہوٹل
منرلواٹر، لیموں پانی
کھیر، ٹرائفل، گاجر حلوہ، گرما گرم پلاؤ ہے
جوکچھ کھانا ہے کھاؤ
لینزگھماؤ اور گنجان نگر کے وسط میں جاؤ
رینگتےکیڑوں اور جرثوموں جیسی مخلوق خدا ہے
گلیوںاور مکانوں کا
دالانوں، ارمانوں کا لامتناہی پھیلاؤ ہے
سبزیمنڈی، آٹو رکشے
جلسہگاہیں، لیڈر، تقریریں، نعرے، وعدے، فتوے
پیٹکا دوزخ خالی ہے
آٹےدال کا بھاؤ ہے
آتیپاتی کھیلتے لڑکے
برقعپوش جواں پیکر
کہنہسال انسانی ڈھانچے
برسوںسے زیر مرمت
سڑکوںپر فینائل جیسی بدبو کا چھڑکاؤ ہے
ہمتہے تو آگے آؤ
کیمرہلاؤ اور فلماؤ
ابھیابھی بارود پھٹا ہے
لاشوںکا اک ڈھیر لگا ہے
آتشبازی کا شو ہے، رنگوں کا الاؤ ہے
تم کسخواب کے چوبارے پر
آنکھیںلے کر آ بیٹھے ہو
٭٭٭



Similar Threads: