ایکہی جانب چلتے چلتے
کتنیعمریں بیت گئی ہیں
دسجہتوں میں کون چلے گا
بھربھر کرتی جسم کی مٹی
اسآوے میں کون جلے گا
کوئیمحدب، کوئی مجوف
کسچہرے میں عکس ڈھلے گا
کھڑکیکے اس پار کا منظر
یکسمتی کا بہلاوا ہے
اندرآؤ، غور سے دیکھو
اتنیجہتوں کا پھیلاؤ
دیواروںکا پہناوا ہے
اب اسخواب کی چنتا کیسی
آنکھیںجس کو دیکھ چکی ہیں
اسجیون کا اقلیدس کیا
سانسیںجس کو ریکھ چکی ہیں
٭٭٭




Similar Threads: