کُل اثاثہ تھا اِک دِیا لوگو
اور اَب وہ بھی بُجھ گیا لوگو
ہم نے چُپ چاپ ہا رمانی تھی
تم نے تو شور کر دیا لوگوساتھ رہ کر بھی کِتنا نادم تھا
کب تلک جھُوٹ بولتا لوگووہ بھی خاموش تھا جُدائی پر
ہم نے بھی ضبط کر لیا لوگوزندگی کا سفر تمھارے بغیر
آخرِ کار کٹ گیا لوگوہم نے اِک روز لَوٹ آنا تھا
کوئی تو راہ دیکھتا لوگو
Similar Threads:
Bookmarks