google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: نیوی کے 3 افسر کوئٹہ سے گرفتار

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      نیوی کے 3 افسر کوئٹہ سے گرفتار

      ڈاکیارڈ حملہ: نیوی کے 3 افسر کوئٹہ سے گرفتار کئی شہروں میں چھاپے القاعدہ کی جنوبی ایشیا برانچ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی










      کراچی (اے ایف پی+ نوائے وقت رپورٹ) القاعدہ کی نئی جنوبی ایشیا برانچ نے کراچی میں نیول ڈاکیارڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ نئی برانچ نے دہشت گردی کی پہلی کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا سابق فوجی افسروں نے اس حملے میں ان کی مدد کی تھی۔ یہ اعلان نائن الیون کی برسی پر جاری کیا گیا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کو اردو میں جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس حملہ کا ٹارگٹ امریکی سپلائی شپ تھا اور مرنے والوں میں پاکستان نیوی کے سابق افسر بھی شامل ہیں۔ ادھر ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس ڈاکیارڈ پر حملے کی تفتیش جاری ہے۔ نیوی اہلکاروں کے ملوث ہونے سے متعلق بتانا قبل از وقت ہو گا تاہم ڈاکیارڈ پر حملے میں نیوی اہلکاروں کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ کے قریب پاکستان نیوی کے تین ایسے افسروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر کراچی میں نیوی ڈاک یارڈ حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔کوئٹہ میں سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اہلکار ایک پرائیویٹ گاڑی میں کراچی سے فرار ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان اہلکاروں کو پیر کے روزکوئٹہ شہر میں داخل ہونے سے قبل ضلع مستونگ کے علاقے لکپاس سے گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کے لئے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق نیول اہلکار کوئٹہ سے افغانستان جانا چاہتے تھے۔ آئی این پی کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں سے بھی متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کوئٹہ کے قریب لکپاس کے مقام پر گاڑی میں سوار ڈاکیارڈ پر حملے میں ملوث 3 ملزمان سے سکیورٹی فورسز نے پوچھ گچھ کی تو وہ تسلی بخش جواب نہیں دے پائے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان میں ڈاکیارڈ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ ملزمان کا تعلق نیوی سے بتایا جاتا ہے تینوں ملزمان نیوی میں بطور آفیسر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ افغانستان جا کر روپوش ہونا چاہتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے ناموں کو ظاہر نہیں کیا گیا۔ کوئٹہ کے علاوہ خیبر پی کے اور پنجاب کے مختلف شہروں سے بھی متعدد ملزمان کی گرفتاریاں کی گئی ہیں تاہم ان کی تعداد کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تر نیوی کے اہلکار شامل ہیں اور حملہ آوروں کے ساتھی تھے۔ گرفتار نیوی کے اہلکاروں میں زیادہ تر سب لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز ہیں۔ واقعہ کے بعد بعض اہلکار کراچی سے فرار ہو گئے تھے۔ ڈاکیارڈ پر حملے کے سلسلے میں 25 سے 30 نیوی افسر شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکیارڈ حملے کا منصوبہ عالمی سکرپٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد پاک بحریہ کی ایک شپ کو اغواء کرکے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا تھا اس میں پاکستان نیوی کے اہلکار اور کالعدم تنظیم کے لوگ شامل تھے لیکن نیوی اہلکاروں نے منصوبہ ناکام بنادیا اور نیوی سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم کے کچھ لوگ پکڑے جا چکے ہیں اور مزید کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے دہشت گردوں نے 6 ستمبر کو پاکستان نیوی پر حملہ کیا تھا۔


      Similar Threads:

    2. #2
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Admin Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: نیوی کے 3 افسر کوئٹہ سے گرفتار

      Thanks For Sharing


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: نیوی کے 3 افسر کوئٹہ سے گرفتار






    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •