Originally Posted by intelligent086 یہاں بھی تو وہاں بھی تو زمیں میں تیری فلک تیرا کہیں ہم نے پتہ پایا نہ ہر گز آج تک تیرا صفات و ذات میں یکتا ہے تو اے واحد مطلق نہ کوئی تیرا ثانی کوئی مشترک تیرا جمال احمد و یوسف کو رونق تو نے بخشی ہے ملاحت تجھ سے شیریں حسن شیریں میں نمک تیرا ترے فیض و کرم سے نار و نور آپس میں یکدل ہیں ثنا گر یک زبان ہر ایک ہے جن و ملک تیرا کسی کو کیا خبر کیوں شر پیدا کئے تو نے کہ جو کچھ ہے خدائ میں وہ ہے لاریب کئے تو نے نہ جلتا طور کیونکر کس طرح موسی نہ غش کھاتے کہاں یہ تاب و طاقت جلوہ دیکھئے مر دیک تیرا دعا یہ ہے کہ وقت مرگ اسکی مشکل آساں ہو زباں پر داغ کے نام آئے یا رب یک بہ یک تیرا Nice Sharing ..... Thanks
Originally Posted by Dr Danish Nice Sharing ..... Thanks
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Forum Rules
Bookmarks