google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: کھانا موت کا سبب بن سکتا ہے

    1. #1
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Anmol's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,040
      Threads
      1965
      Thanks
      0
      Thanked 86 Times in 82 Posts
      Mentioned
      298 Post(s)
      Tagged
      4782 Thread(s)
      Rep Power
      77

      کھانا موت کا سبب بن سکتا ہے



      حال ہی میں ایک معروف جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل کے سرورق پر ایک فرنچ فرائز سے بھرے ڈبے کی تصویر شائع ہوئی جس پر درج تھا کھانا مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔
      سگریٹ کے ڈبے بڑے بڑے حروف سے لکھا ہوتا ہے تمباکو نوشی ہلاکت خیز ہے۔ سگریٹ خریدنے اور اسے استعمال کرنے والے ہر شخص کی نظر ان الفاظ پر پڑتی ہے تب بھی وہ اسے نظر انداز کرتے ہوئے اپنی اِس عادت کو جاری رکھتا ہے۔ اب تک کسی کھانے کی چیز کے بارے میں کہیں کوئی ایسا انتباہی فقرہ لکھا نظر نہیں آتا تھا۔ تاہم حال ہی میں ایک معروف جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل کے سرورق پر ایک فرنچ فرائز سے بھرے ڈبے کی تصویر شائع ہوئی جس پر درج تھا کھانا مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔
      اس تصویر نے جریدے کا مطالعہ کرنے والے تمام افراد کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ہر کوئی یہ سوچنے پر مجبور تھا کہ کھانا کس طرح موت کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن اس عنوان سے شائع ہونے والے مضمون کو پڑھ کر یہ واضح ہوجاتا ہے کہ ہم اپنی غذائی عادات کے ذریعے اپنی صحت کو کس طرح تباہ کرتے ہیں، یہاں تک کہ کھانا ہماری موت کا سبب بن جاتا ہے۔
      فیٹ یا چربی سے بنی خوردنی اشیاء کے شوقین افراد اکثر اس امر کو بالکل نظرانداز کر رہے ہوتے ہیں کہ چکنائی یا فیٹ صحت کے لیے کتنی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ کھانے میں بہت زیادہ فیٹ کے استعمال سے جسم کو پہنچنے والے نقصانات کی ابتدائی علامات یہ ہوتی ہیں کہ خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے، بلڈ پریشر ہائی رہنے لگتے ہے اور خون میں فیٹ کی مقدار والے ناقابل حل Tryglyceride نارمل مقدار سے زیادہ پائے جاتے ہیں۔ صحت کے لیے مفید کولسٹرین، جسے HDL کہتے ہیں، کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اسی لیے موٹے افراد کی عمر عموماٍ کم ہوتی ہے، وہ پہلے مر جاتے ہیں۔
      جب یہ تینوں علامات کسی ایک انسان کے جسم میں ظاہر ہونے لگیں تو طبی ماہرین اسے میٹابولک سِنڈروم کا نام دیتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق مغربی ممالک میں ہر چوتھا باشندہ اس سنڈروم کا شکار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھاری وزن والے انسانوں میں ذیابیطس، دل کے سنگین عارضے، فالج اور سرطان جیسی مہلک بیماریاں عام ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے 45 فیصد کیسز اور ذیابیطس ٹائپ 2 کے 85 فیصد کیسز کی وجہ بھاری جسم یا متوازن سے زیادہ جسمانی وزن بنتا ہے۔
      میٹابولک سنڈروم کے لیے راہ ہموار کرنا کام ہوتا ہے انسولین مدافعت کا۔ یہ نقص سالوں تک فیٹ اور شوگر کی زیادتی کے سبب پیدا ہوتا ہے اور ایک وقت آتا ہے جب جسم کے جوڑ، پٹھے اور جگر کے سیلز اتنے تنگ ہو جاتے ہیں کہ انسولین ہارمون کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ گلوکوز خون میں تیزی سے سراعیت کرنے لگتا ہے تاہم جگر کے سیلز تک مطلوبہ ضروری توانائی نہیں پہنچ رہی ہوتی۔ جب دل اور دماغ تک خون پہنچانے والی شریانیں سُکڑ جائیں تو قلب کو اپنی حرکت جاری رکھنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔ یوں فشار خون بہت بڑھ جاتا ہے۔
      بلڈ پریشر یا فشار خون کی وجہ سے برین اسٹروک یا دماغ پر فالج کے حملے کی نوبت آسکتی ہے۔ فالج کی سب سے بڑی وجہ ہائی بلڈ پریشر بتائی جاتی ہے اور دبلے پتلے یا ہلکے جسمانی وزن والے انسانوں کے مقابلے میں بھاری جسم اور زیادہ وزن یا اورویٹ انسانوں میں فالج کے امکانات دو گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر آنکھوں کے نازک خلیوں کو بھی بُری طرح نقصان پہنچاتا ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ لوگ بینائی سے محروم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔




      Similar Threads:


    2. #2
      ....You don't need to follow trends to be stylish..... Admin Admin's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Dubai , Al Mamzar
      Posts
      8,008
      Threads
      254
      Thanks
      372
      Thanked 294 Times in 242 Posts
      Mentioned
      681 Post(s)
      Tagged
      6427 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کھانا موت کا سبب بن سکتا ہے

      Nice Sharing


    3. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Anmol's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,040
      Threads
      1965
      Thanks
      0
      Thanked 86 Times in 82 Posts
      Mentioned
      298 Post(s)
      Tagged
      4782 Thread(s)
      Rep Power
      77

      Re: کھانا موت کا سبب بن سکتا ہے

      Quote Originally Posted by Raja Pakistani View Post
      Nice Sharing
      thnx:



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •