SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 10 of 66

    Thread: Arosa's fav collection !

    Threaded View

    1. #1
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      243

      Arosa's fav collection !





      کئی آرزو کے سراب تھے، جنہیں تِشنگی نے بُجھا دیا
      میں سفر میں تھا کسی دشت کے، مجھے زندگی نے بُجھا دیا

      وہ جو کچھ حسین سے خواب تھے، میرے آنسوؤں ہی میں گُھل گئے
      جو چمک تھی میری نِگاہ میں، اُسے اِک نمی نے بُجھا دیا

      یہ دُھواں دُھواں جو خیال ہیں، اِسی بات کی تو دلیل ہیں
      کوئی آگ مجھ میں ضرور تھی، جسے بے حسی نے بُجھا دیا

      میرے وسعتوں کی حدوں تلک، میری دھڑکنوں ہی کا شور ہے
      میرے گِرد اِتنی صدائیں تھیں، اُنہیں خامشی نے بُجھا دیا

      کہاں ختم ہے مجھے کیا پتہ، میری کشمکش کا یہ سلسلہ
      میں چراغ بن کے جلا ہی تھا، مجھے پھر کِسی نے بُجھا دیا

      وہ جو اِک سفر کا جنون تھا، وہ جو منزلوں کی تلاش تھی
      جو تڑپ تھی مجھ میں کہاں گئی، مجھے کِس کمی نے بُجھا دیا

      وہ ہُوا تھا رات جو حادثہ، مجھے شاید اِتنا ہی یاد ہے
      کوئی جگنوؤں کی قطار تھی، جسے روشنی نے بُجھا دیا


      محبت ریت جیسی تھی،
      مجھے یہ غلط فہمی تھی،
      کہ محبت ڈھیرساری تھی ۔ ۔ ۔
      میں دونوں ہاتھ بھر بھر کرمحبت کو سنبھالوں گا
      زمانےسے چھپا لوں گا،
      کبھی کھونے نہیں دوں گا،
      مگرمیں نے اسی ڈر سے،
      محبت ہی نہ کھو جائے
      یہ مٹھیاں بند رکھی تھیں
      مگرجب مٹھیاں کھولیں تو
      دونوں ہاتھ خالی تھے
      محبت کے سوالی تھے
      کیونکہ
      محبت ریت جیسی تھی ۔ ۔ ۔


      اسے کہنا بچھڑنے سے محبت تو نہیں مرتی
      بچھڑ جانا محبت کی صداقت کی علامت ہے

      محبت ایک فطرت ہے ، ہاں فطرت کب بدلتی ہے
      سو ، جب ہم دور ہو جائیں ، نئے رشتوں میں کھو جائیں

      تو یہ مت سوچ لینا تم ، کہہ محبت مر گئی ہو گی
      نہیں ایسی نہیں ہوگا
      میرے بارے میں گر تمہاری آنکھیں بھر آئیں
      چھلک کر ایک بھی آنسو پلک پہ جو اُتَر آئے

      تو بس اتنا سمجھ لینا
      جو میرے نام سے اتنی تیرے دل کو عقیدت ہے
      تیرے دل میں بچھڑ کر بھی ابھی میری محبت ہے
      محبت تو بچھڑ کر بھی سدا آباد رہتی ہے
      محبت ہو کسی سے تو ہمیشہ یاد رہتی ہے
      محبت وقت کے بے رحم طوفان سے نہیں ڈرتی
      اسے کہنا بچھڑنے سے محبت تو نہیں مرتی




      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to Arosa Hya For This Useful Post:

      muzafar ali (05-02-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    kuch panchi jhund me urty thy

    inki tareekh parho ge to dehal jao ge

    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •