google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں



      وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں
      جنھیں اب تم چاہا کرتے ہو!
      تم کہتے تھے
      مری آنکھیں ، اِتنی اچھی، اِتنی سچی ہیں
      اس حُسن اور سچائی کے سوا، دُنیا میں کوئی چیز نہیں
      کیا اُن آنکھوں کو دیکھ کے بھی
      تم فیض کا مصرعہ پڑھتے ہو؟
      تم کہتے تھے
      مری آنکھوں کی نیلاہٹ اتنی گہری ہے
      مری روح اگر اِک بار اُتر جائے تو اس کی پور پور نیلم ہو جائے
      مُجھے اتنا بتاؤ
      آج تمھاری رُوح کا رنگ پیراہن کیا ہے
      کیا وہ آنکھیں بھی سمندر ہیں ؟
      یہ کالی بھوری آنکھیں
      جن کو دیکھ کے تم کہتے تھے
      یوں لگتا ہے شام نے رات کے ہونٹ پہ اپنے ہونٹ رکھے ہیں
      کیا اُن آنکھوں کے رنگ میں بھی،یوں دونوں وقت مِلا کرتے ہیں ؟
      کیا سُورج ڈُوبنے کا لمحہ،اُن آنکھوں میں بھی ٹھہر گیا
      یا وہاں فقط مہتاب ترشتے رہتے ہیں ؟
      مری پلکیں
      جن کو دیکھ کے تم کہتے تھے
      اِن کی چھاؤں تمھارے جسم پہ اپنی شبنم پھیلا دے
      تو گُزرتے خواب کے موسم لوٹ آئیں
      کیا وہ پلکیں بھی ایسی ہیں
      جنھیں دیکھ کے نیند آ جاتی ہو؟
      تم کہتے تھے
      مری آنکھیں یُونہی اچھی ہیں
      ہاں کاجل کی دھُندلائی ہُوئی تحریر بھی ہو__تو
      بات بہت دلکش ہو گی!
      وہ آنکھیں بھی سنگھار تو کرتی ہوں گی
      کیا اُن کا کاجل خُود ہی مِٹ جاتا ہے؟
      کبھی یہ بھی ہُوا
      کِسی لمحے تم سے رُوٹھ کے وہ آنکھیں رو دیں
      اور تم نے اپنے ہاتھ سے اُن کے آنسو خُشک کیے
      پھر جھُک کر اُن کو چُوم لیا
      (کیا اُن کو بھی!!)


      Similar Threads:

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Ali_'s Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      2,428
      Threads
      460
      Thanks
      2
      Thanked 7 Times in 5 Posts
      Mentioned
      13 Post(s)
      Tagged
      1473 Thread(s)
      Rep Power
      32

      Re: وہ آنکھیں کیسی آنکھیں ہیں

      T4$ Keep It Up


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •