ورلڈ وائب ویب پہ ہے اب منحصر سارا جہاں
ضوفشاں ہے عصرِ حاضر میں جو مثلِ کہکشاں
پاکستان میرا عشق ہے۔
صرف اس لئے نہیں کہ یہ وطن بہت سی قربانیوں کے بعد معرضِ وجود میں آیا۔اس لئے بھی نہیں کہ یہاں میں آزاد ہوں۔بلکہ اس لئے کہ یہ وہ ملک ہے جو نہ صرف ان کو بھی پناہ دیئے ہوئے ہے جو اس سے محبت کرتے اور اس کی فکر کرتے ہیں بلکہ ان کو بھی سنبھالے ہوئے ہے جو اس کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔مجھے اس مٹی سے عشق ہے کیونکہ مجھے اس مٹی سے جنم لینے والے کھیت ، کھلیان ، جن و انسان ، چرند پرند ، جھیل دریا سمندر سب ایسے محسوس ہوتے ہیں، جیسے ان سے وابسطہ ہر شہ میری روح سے پیوستہ ہے .
Bookmarks