ایک درد سا ہے محبت کا ، تیرے دل میں میرے دل میں
چلو درد محبت کو ہم مل کر بانٹ لیتے ہیں
تمہیں ڈر ہے محبت میں، مجھے کوئی چھین لے تم سے
میں کہتی ہوں یہ جذبہ ہے ، اسے کوئی کیسے چھینے گا
کہتے ہو محبت میں ،کہیں کھو دوں نا میں تم کو
میں کہتی ہوں ،کہ یکطرفہ جدائی کیسے ممکن ہے
جو دل میں ہوک اٹھتی ہے ، تو کچھ بھی بول دیتے ہو
میں سب کچھ سن تو لیتی ہوں، جو سب تم بول دیتے ہو
سنو اچھا نہیں ہوتا ، کہ کیوں تم روٹھ جاتے ہو
منا لیتی ہوں میں تم کو، کہ جب تم روٹھ جاتے ہو
ڈرتے بھی نہیں ہو جب ، چلے جانے کو کہتے ہو
میں ڈر جاتی ہوں ، یکدم جب قسم کھانے کو کہتے ہو
محبت میں ، قرابت میں یہ سب کچھ ہوتا رہتا ہے
چلو درد محبت کو ہم مل کر بانٹ لیتے ہیں
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out


Reply With Quote






Bookmarks