آنکھ میں آنسو سجا کے ہم مدینے آئے ہیں
بندگی کا شوق اور عشقِ نبی لے آئے ہیں
اب نگاہوں کو کوئی منظر لبھاتا ہی نہیں
روضۂ سرکار کا دیدار کر کے آئے ہیں
اب تو آ جائے یہاں پر موت ہم کو اے خدا
مار کے دنیا کو ٹھوکر ہم مدینے آئے ہیں
اب تو بلوا لیجئے سرکار طیبہ میں ہمیں
قافلے اشکوں کے راہِ غم پہ ہم لے آئے ہیں
کیوں نہ ہو پھر ناز ہم کو اے فداؔ تقدیر پر
جلوۂ نورِ نبی دل میں بسائے آئے ہیں
٭٭٭
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out
Reply With Quote



Bookmarks