تجھ سے ہم اس لیے ملتے ہیں بہت
ربط پیہم میں سکوں ڈھونڈتے ہیں
کہا میں نے کہاں ہو تم
جواب آیا جہاں ہو تم
میرے جیون سے ظاہر ہو
میرے غم میں نہاں ہو تم
میری تو ساری دنیا ہو
میرا سارا جہاں ہو تم
میری سوچوں کے محور ہو
میرا زور بیاں ہو تم
میں ہوں لفظ محبت ہوں
مگر میری زباں ہو تم
تمھارے خواب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں
کئی سراب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں
تمھارا غم، غم دنیا علوم آگاہی
سبھی عذاب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں
اسی لیے تو میں عریانیوں سے ہوں محفوظ
بہت حجاب مرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں
There are currently 3 users browsing this thread. (0 members and 3 guests)
Bookmarks