Unsa y Bichray Dil ko Ujray Barso Beet Gaye
Ankhoo Ka Ye Hall Abhi Tak Kal Ki Baat Lagay
Similar Threads:
Unsa y Bichray Dil ko Ujray Barso Beet Gaye
Ankhoo Ka Ye Hall Abhi Tak Kal Ki Baat Lagay
Similar Threads:
Ubaid (04-01-2018)
بچھڑ کے پھر سے ملیں گے یقین کتنا تھا
تھا ایک خواب ہی لیکن حسین کتنا تھا
مرے سوال سے پہلے وہ مجھ کو چھوڑ گیا
حسیں تو تھا ہی وہ لیکن ذہین کتنا تھا
میں تو ساحل تھا چلتا بھی تو کیسے چلتا
وہ بھی موجوں کی طرح آیاتوپل بھرٹھہرا
چاند پگلا ہے چلا آیا جو میری جانب
میں توبادل تھاہمیشہ ہی سےبےگھرٹھہرا
جب سچا سُچا خونِ جگر آنکھوں کی طرف بڑھ آتا ہے
یہ لوگ سیانے کہتے ہیں تب اِک آنسو بن پاتا ہے
یہ آنکھ میں بس اِک قطرہ نہیں یہ صدف میں گویا گوہر ہے
کتنا ناداں انساں ہے رضا بے وجہ موتی لُٹا تا ہے
گیلے کاغذ کی طرح زندگی ٹھہری اپنی
کوئی لکھتا بھی نہیں ، کوئی جلاتا بھی نہیں
تھک جاتی ہے یہ زندگی ، یونہی کبھی کبھی
آتی ہے یاد جب بھی تیری ، یونہی کبھی کبھی
ملتے ہیں جو دو دل کہیں تو سوچتا ہوں میں
تھی تم سے اپنی دوستی ، یونہی کبھی کبھی
سپرد کر کے اسے چاندنی کے ہاتھوں میں
میں اپنے گھر کے اندھیرے میں لوٹ آوں گی
وہ کیا گیا کہ رفاقت کے سارے لطف گئے
میں کس سے روٹھ سکوں گی کسے مناوں گ
دل کو جب بے کلی نہیں ہوتی
زندگی زندگی نہیں ہوتی
موت کی دھمکیاں نہ دو ہم کو
موت کیا زندگی نہیں ہوتی
دل تبسم کسی کو دو پہلے
مفت میں شاعری نہیں ہوتی
تم بھی بدل ہی جاؤ زمانے کے ساتھ ساتھ
میرا نہ ساتھ دو کہ بُرا مانتے ہیں لوگ
میں جانتی ہوں میری خوداریاں تجھے کھو دیں گی
مگر میں کیا کروں مجھے مانگنے سے نفرت ہے
انا پرست ہے اتنا کے بات سے پہلے
وہ اٹھ کے بند میری ہر کتاب کر دے گا
میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاوں گی
وہ جھوٹ بولے گا اور لاجواب کر دے گا
There are currently 4 users browsing this thread. (0 members and 4 guests)
Bookmarks