بکھر نہ جائے کہیں ریگزار فرقت میں
سو یہ خیال دلِ بے قرار کرنا ہے
میں اپنے آپ سے بچھڑا ہوا ہوں اے خورشید
مجھے خود اپنا ہی اب انتظار کرنا ہے
بریدہ شاخ نے پھر زخم زخم آنکھوں میں
سجا لیے ہیں کسی موجۂ بہار کے خواب
کبھی کبھی میری آنکھوں میں جاگ اٹھتے ہیں
کسی خیال کی خوشبو سے وصلِ یار کے خواب
ہوا کے دل میں نجانے ہے کیا کہ مدت سے
بکھیرتی چلی جاتی ہے ریگزار کے خواب
٫کہانی اپنی مکمل نہ ہو سکی خورشید
کہ لٹ گئے کہیں رستے میں دُور پار کے خواب
جنگل کی ویرانی میں
خاموشی سے گونجا میں
تنہائی میں روشن ہوں
ایک دیا یادوں کا میں
سندھ کنارے ہوں خورشید
’’پیاس بھرا مشکیزہ‘‘ میں
There are currently 13 users browsing this thread. (0 members and 13 guests)
Bookmarks