Quote Originally Posted by Dr Maqsood Hasni View Post
غربی ہبل

دور غرب سے
اٹھتے بگولے
شکموں میں
بھوک بن کر اتر گیے ہیں
حواس زہر اگلتے ہیں
دور غرب سے
اٹھتے بگولے
گلابوں کی ادائیں
چراغوں کی مسکانیں
شبنمی ہوائیں
کلیوں کی آشائیں
نگلتے ہیں
ہبل کے ہات
شرق کے لات و منات
اپنی انا بیچ چکے ہیں
اہل قلم کے سینوں کا سچ
برف ہوا ہے
آس کے پنچھی
پون کی کامنا لے کر
صاحب ولایت کے در پر
کھڑے ہیں
وہ جانت ہیں
غربی ہبل
عزازیل کا بردانی ہے
برہما تو
ایسا بردان نہیں دیتا