google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 1 of 1

    Thread: نیپال: ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارے کو حاد

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      نیپال: ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارے کو حاد

      نیپال کے کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے قریب بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 27 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
      غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے قریب لینڈنگ کے دوران بنگلہ دیش کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں 67 مسافروں سمیت 4 عملے کے ارکان شامل سوار تھے۔
      اس حوالے سے حکومتی ترجمان ناراین پرساد دوادی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہم ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
      اس کے ساتھ ساتھ ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ اب تک 20 زخمیوں کو ہسپتال متقل کردیا گیا۔
      ایئرپورٹ ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر نے بتایا کہ غیر ملکی جہاز میں 67 مسافر اور 4 عملے کے لوگ سوار تھے جبکہ پولیس اور فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالا جارہا ہے۔
      حادثے کے بارے میں ایک اور عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ پرواز بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ سے آرہی تھی کہ لینڈنگ کے دوران جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
      اس بارے میں جب بنگہ دیشی ایئرلائن کے دفتر میں رابطہ کیا گیا تو ایک ملازم نے بتایا کہ اس بارے میں کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی مزید تفصیلات ہیں لیکن ایک برا واقعہ رونما ہوا ہے۔
      دوسری جانب اس واقعے کے فوری بعد فیس بک پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں رن وے کے قریب دھویں کے بادل اٹھتے دیکھا گیا جبکہ ایمرجنسی گاڑیوں کی جانب سے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
      واضح رہے کہ حالیہ چند برسوں میں نیپال میں فضائی حادثوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اس کی سیاحتی صنعت پر بھی کافی اثر پڑا ہے۔
      نیپال کی غیر محفوظ فضائی تحفظ کا ذمہ دار ناکافی دیکھ بھال، غیر تجربہ کار پائلٹس اور ناقص انتظام کو قرار دیا جاتاہے۔



    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      Ubaid (03-13-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •