google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: ایگزیکٹ سکینڈل: شعیب شیخ سے رشوت لینے والا 

    Threaded View

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      ایگزیکٹ سکینڈل: شعیب شیخ سے رشوت لینے والا 

      اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری سکینڈل میں ملوث ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو جعل سازی کے مقدمے میں رشوت لے کر بری کرنے والے اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج پرویزالقادر میمن کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔
      اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے مطابق گذشتہ برس جعلی ڈگریوں کے سکینڈل میں ملوث شعیب شیخ کو اس مقدمے میں بری کرنے کے معاملے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نوٹس لیا تھا اور اس ضمن میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پرویز القادر میمن کو ان کے عہدے سے ہٹا کر انھیں معطل کردیا تھا۔
      نامہ نگار کے مطابق اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کو ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کی بریت کے لیے 50 لاکھ روپے رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا۔
      دو رکنی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور کاسی نے پرویز القادر میمن کو نوکری سے برطرف کردیا تھا۔ سابق ایڈشنل سیشن جج کے خلاف رشوت ستانی کا مقدمہ درج کرنے یا تادیبی کارروائی کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

      واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری سکینڈل سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس اس ایڈشنل سیشن جج کا بھی ذکر کیا تھا جنھوں نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے لے کر شعیب شیخ کو مقدمے سے بری کردیا تھا۔
      چیف جسٹس کے اس ریمارکس کے بعد اسلاآباد ہائی کورٹ نے اس دو رکنی کمیٹی کے رپورٹ پر فیصلہ جاری کردیا جس میں پرویز القادر میمن کو نوکری سے برطرف کردیا۔جعلی ڈگری سکینڈ ل کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے سربراہ بشیر میمن نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ اُنھیں اس بات پر شرمندگی ہے کہ اسلام آباد کے ایڈشنل سیشن جج پرویز القادر میمن ان کے رشتہ دار ہیں۔






    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-18-2018)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •