google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ٹرائل روم میں خفیہ کیمرہ: کوئی جگہ محفوظ نہ&a

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      ٹرائل روم میں خفیہ کیمرہ: کوئی جگہ محفوظ نہ&a

      پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پولیس نے ملبوسات کے ایک مشہور برانڈ کی دکان کے ٹرائل روم میں نصب پوشیدہ کیمرے کے ذریعے خواتین کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
      پولیس کے مطابق چین ون روڈ پر واقع لیوائزا سٹور کے چینجنگ روم میں ایک ڈبے میں موبائل کیمرہ چھپایا گیا تھا اور شہریوں کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ مینیجر اور ایک ملازم کو حراست میں لیا ہے۔
      مقامی پولیس نے نامہ نگار شیراز حسن کو بتایا کہ مقدمے میں سٹور کے مالک اور مینیجر کو بھی نامزد کیا گیا تاہم تاحال وہ زیرحراست نہیں ہیں۔
      پولیس کے مطابق گرفتار ملازمین کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 352 اور 509 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل بھی کپڑوں کی دکانوں کے ٹرائل رومز میں خفیہ کیمروں کی اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں اور حالیہ واقعے کے بعد ایک بار پھر یہ موضوع زیربحث ہے۔

      سوشل میڈیا پر بہت سے پاکستانی اس حوالے سے آرا کا اظہار کر رہے اور ٹرائل رومز استعمال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ ایک صارف جمیل رحمان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’خبردار! آپ کے پسندیدہ برینڈ نے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرے لگائے ہو سکتے ہیں۔ پچھتاوے سے بہتر ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ برینڈز کو بھی اپنے آوٹ لیٹس کو دیکھنا چاہیے۔
      ایک اور صارف اقرا بیگ کا کہنا تھا کہ ’فیصل آباد میں لیوائز ا سٹور کے خواتین کے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرے پائے گئے۔ لیوائز انتظامیہ اس کا نوٹس لے، اور مکمل تفتیش تک اس ا سٹور کو سِیل کر دینا چاہیے۔



      ایک خاتون ثمینہ افتخار نے فیس بک پر تبصرہ کیا کہ خواتین کو ٹرائی روم استعمال کرتے وقت زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔

      ایک اور فیس بک صارف بسمہ ساجد کا کہنا تھا کہ اپنے گھر کے علاوہ کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے۔


      Attached Images Attached Images

    2. The Following User Says Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (02-11-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ٹرائل روم میں خفیہ کیمرہ: کوئی جگہ محفوظ ن¬

      اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •