google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: قصّہ حاتم طائ جدید 4

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      قصّہ حاتم طائ جدید 4

      میں نے پورے تحمل سے جرگہ کی بات سنی اور کہا
      اے صاحبانِ بے عقل و دانش !!! افسوس کہ ڈالڈا کھا کھا کر تمہاری عقلوں پر پردے پڑگئے ہیں کیا مولوی کا کام صرف نماز روزے کی تلقین ہے ؟ سماجی بگاڑ پر نکیر کا اسے کوئ حق نہیں ؟؟
      اس پر ایک عقلِ کُل پھڑک کر بولا
      پِچھلا مولوی تو بڑی سیانی باتیں کرتا تھا .... آپ کو نجانے کیا ہو گیا ہے؟؟

      میں نے کہا
      پچھلا مولوی واقعی سیانا تھا- اُس نے تمہیں طوطے مینا کے قصّے سنائے --- تم سے حلوے اور بادام کھائے --- پھر ایک رات مسجد کا چندہ ، گھڑیال اور دریاں سمیٹ کر چلتا بنا ---- تم وہ دوغلے لوگ ہو کہ جھوٹوں کو تو سر پہ بٹھاتے ہو ، اور مولوی سچ پہ اتر آئے تو اُس کا پاجامہ پھاڑنے لگتے ہو

      اس پر وہ زوجہ پرست بولا
      افسوس اس مُلا پر جو خود تو ایک زوجہ پر قناعت کرے ، اور مقتدیوں کو چار چار کے مشورے دیتا پھرے- اگر آپ واقعی سچّے ہیں اور خیال ہماری بہتری کا ہے تو پہلے خود بسم اللہ کیجئے --- ھم آپ کے پیچھے ہیں

      یہ سُن کر ایک لمحے کو تو مجھے جھٹکا لگا- پھر معاشی اعداد و شمار کا سہارا لیتے ہوئے کہا
      اے مُرغ پرستو !!! جس تنخواہ پر تم لوگوں نے مجھے مولوی رکھا ہے اس میں تو مرغی کا دانہ پورا نہیں ہوتا مبادہ کہ خرچہ زوجہء ثانی کا برداشت کیا جاوے

      لیکن وہ احمق بھی میرے ہی تربیت یافتہ تھے میری ہی گھڑی ہوئ دلیلیں مجھ پر چسپاں کرنے لگے کہنے لگے رزق دینے والی ذاتِ بابرکت اللہ تعالی کی ہے ، حوصلہ رکھیے ، اور نیک کام کی بنیاد رکھ ہی دیجئے ، ہم پیچھے امام کے اللہ اکبر کہیں گے
      خیر وہ مجلس تو جلی کٹّی سنا کر رخصت ہوئ ، میں چارپائ پہ ٹینشن لینے لگا- جی چاھا کہ راتوں رات تین نکاح کر کے محلّے والوں کے دانت کھٹّے کر دوں ، لیکن اس خیالِ انور کے پیچھے کئ اوھام سر اٹھاتے تھے- اوّل تو سخت گیر زوجہ کے سامنے ایسا مفسد ارادہ ظاہر کرنا "آ گائے مجھے مار" والی بات تھی ، دوم دو کمروں والے کواٹر میں چار بیویاں رکھنا رزم گاہِ حق و باطل سجانے کے مترادف تھا
      ساری رات اسی شش و پنج میں گزری- ایک طرف چار جمعوں کے سخت تاکیدی بیانات اور دوسری طرف بے شمار مسائلِ حیات ۔ اگر خطبات سے منہ موڑتا تو الزام منافقت کا آتا اور عقدِ ثانی کرتا تو ایک نیا سیاپا پڑ جاتا
      غرض کہ سپیدہء سحر نمودار ہوا اور سرگودھا کے ککڑوں نے بانگیں دینا شروع کر دیں- میں سجدے میں گرا تو وہیں سو گیا- زوجہء نیک فطرت نے یہ احوال دیکھا تو بھاگی چلی آئ اور بڑے چاؤ سے بولی
      وے مر جانڑیاں کی ہو گیا ای ---- سوں گیاں کہ مر گیا ایں ؟
      میں نے سجدے میں پڑے پڑے کہا " اے نیک بخت --- جاھلوں سے پردہ کئے پڑا ہوں ---- تیرہ بخت دوسری شادی کا مشورہ دیتے ہیں
      اس پر وہ نیک سیرت بولی
      کی آکھیا ای ؟؟ اک واری فیر بول ؟
      میں نے کہا
      اے بنتِ حوا !!! بندہ خطاء کا پتلا ہے اور بیوی اس کی سزا- اوپر سے تقدیر اس بندہء پرخطاء سے ایک اور زوجہ کی متقاضی ہے
      ہماری بات سن کر وہ پھڑک کے بولی
      بڑا دسویں میں ہے اور چھوٹا میری گود میں --- مولوی بن خادم اعلی نہ بن
      میں نے کہا " مولوی کی بات زبان سے نکل چکی ، اب خادمِ اعلی بھی اسے واپس نہیں لا سکتا- اگر صبر کرے گی تو اجرِ دارین پائے گی- ورنہ گیلی لکڑی کی طرح سلگتی ہی رہے گی ، شادی تو اب ہو ہی ہو


      بشکریہ .... ظفر اقبال محمّد





    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (01-29-2018),Moona (01-30-2018)

    3. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قصّہ حاتم طائ جدید 4

      عمدہ اور خوب صورت انتخاب
      شیئر کرنے کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    4. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: قصّہ حاتم طائ جدید 4

      Khadim e Aalaannoyingly happy
      Nyc Sharing

      t4s


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •