google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: اپنی دنیا بدلنی ہے تو چینل بدل دیں

    Hybrid View

    1. #1
      Moderator Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      smartguycool's Avatar
      Join Date
      Nov 2017
      Posts
      615
      Threads
      448
      Thanks
      102
      Thanked 491 Times in 326 Posts
      Mentioned
      127 Post(s)
      Tagged
      61 Thread(s)
      Rep Power
      8

      اپنی دنیا بدلنی ہے تو چینل بدل دیں

      اگر آپ کو یہ محسوس ہونے لگا ہے کہ ہر طرف برائی کا راج ہے، کہیں بھی کوئی اچھائی نہیں ہے، سب آپ کے دشمن ہیں، ساری دنیا پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہے، سماج تباہ ہو چکا ہے، ملک کی بربادی میں کوئی کسر باقی نہیں رہی ہے، آپ کو حلال کھانا دستیاب نہیں ہے اور دھوکے سے آپ کو گھی کی جگہ چوہے کی چربی پلائی جا رہی ہے، حکومت خاص طور پر آپ کو پریشان کرنے کی خاطر مشکلات پیدا کر رہی ہے، سیاسی لیڈر اقتدار پانے کی خاطر کسی حد تک بھی گر سکتے ہیں، صرف آپ کی پسندیدہ پارٹی ملک سے مخلص ہے، تو آپ حالات حاضرہ میں ضرورت سے نہایت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔
      دنیا، امت اور پاکستان کو اس مشکل سے نکالنا اتنا مشکل نہیں ہے جتنا آپ سمجھ رہے ہیں۔ اپنے سامنے پڑا ریموٹ اٹھائیں اور چینل بدل دیں۔ انشاللہ صورت حال میں نمایاں بہتری محسوس ہو گی۔ اس کے بعد اپنے ارد گرد نظر دوڑانے کی کوشش کر لیں اور اپنی زندگی کا اپنے بزرگوں کی زندگی سے تقابل کر لیں۔ آپ کو محسوس ہو گا کہ حالات اتنے برے نہیں ہیں جتنے ٹی وی دیکھ دیکھ کر لگتا ہے۔
      تجربے کے طور پر ایک ہفتے کے لئے نیوز چینلز اور ٹاک شو سے دور رہیں اور یا تو ٹی وی سے مکمل اجتناب کریں یا پھر اینٹرٹینمنٹ چینل دیکھیں۔ لیکن یہاں بھی آپ کو نہایت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اینٹرٹینمنٹ پر وہ چینل نہ دیکھیں جو نہایت خوبصورت لیکن دکھیاری دوشیزاؤں پر ہوتے سسرالی یا مردانہ ظلم دکھانے پر فوکس کرتے ہیں۔ اس کی بجائے آپ فلمیں دیکھ لیں یا موسیقی کا چینل لگا دیں۔
      تفریح کو بہت ہی دل کر رہا ہے تو کارٹون چینل بھی مفید ہوں گے۔ وحشت دیکھنے کا موڈ ہے تو وائلڈ لائف والے چینل لگا لیں۔ ٹریول کا چینل موجود ہے تو وہ لگا کر دیکھیں کہ دنیا میں کیا کیا اچھی چیزیں موجود ہیں۔
      لیکن آپ کو اگر خبروں کے بغیر چین نہیں پڑ رہا اور نشہ ٹوٹ رہا ہے تو خبروں کے بین الاقوامی چینل دیکھ لیں۔ سی این این یا بی بی سی وغیرہ پر یہود و نصاری کا غلبہ آپ کو پسند نہیں ہے تو الجزیرہ موجود ہے۔ ان چینلز پر خبریں دکھائی جاتی ہیں، ہیجان پیدا نہیں کیا جاتا۔ آپ کو کسی قسم کی المیہ موسیقی کے بغیر بتا دیا جائے گا کہ فلاں جگہ دہشت گردی میں اتنے لوگ مر گئے ہیں، مگر نہ تو لاشوں کے ٹکڑے دکھائے جائیں گے، نہ ہی دس مرتبہ بتایا جائے گا کہ ناظرین دھماکہ ہو گیا ہے، آپ سن رہے ہیں، دھماکہ ہو گیا ہے، ہمارے ساتھ شبیر موجود ہیں جو سب دیکھ رہے ہی شبیر کیا آپ بتائیں گے کہ کیا ہو گیا ہے؟ جی میں بتا رہا ہوں دھماکہ ہو گیا ہے، دھماکہ بہت زور سے ہوا ہے۔ ناظرین آپ نے سنا کہ شبیر نے بتایا ہے کہ دھماکہ ہو گیا ہے۔ ہم آپ کو ایک مرتبہ پھر بتائیں گے کہ دھماکہ ہو گیا ہے ۔ نہ ہی کسی مرنے والے کی ماں سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کا بیٹا مر گیا ہے، آپ کیسا محسوس کر رہی ہیں؟ یہ پروفیشنل نیوز چینل خبر دیتے ہیں، المیہ ڈرامہ نہیں چلاتے۔ عام طور پر کوئی خبر اتنی اہم نہیں ہوتی کہ اسے لائیو دیکھنا ضروری ہو اس لئے خبروں کے لئے اخبارات پر انحصار کریں اور سکون پائیں۔
      ایسے چینل جو دوسروں سے نفرت کا سبق دیتے ہیں، ان کا فوکس ہی اس بات پر ہوتا کہ فلانا کتنا برا ہے یا پاکستان میں کتنے برے حالات ہیں اور ان کو کچھ اچھا دکھائی نہیں دیتا، نہ صرف آپ کے ذہن کو زہر آلود کرتے ہیں بلکہ یہ آپ کو شدید ڈپریشن اور پریشانی میں مبتلا کرتے ہیں۔ نتیجہ یہ کہ آپ اس ڈپریشن اور پریشانی کو اپنے ارد گرد کے لوگوں پر نکالنا شروع کر دیتے ہیں۔
      ایسے لوگ جو بھلائی کی بات کرتے ہیں اور ہنستے ہنساتے ہیں، ان لوگوں سے کہیں بہتر ہوتے ہیں جو ساری دنیا کے غم آپ پر اس لئے لادتے ہیں کہ ان کے چار پیسے بن جائیں یا وہ کوئی دوسرا مفاد حاصل کر لیں۔ یہ جان لیں کہ دوسروں سے نفرت پیدا کرنے والے نفرت کے بیوپاری ہوتے ہیں اور انہوں نے صرف اپنا سودا بیچنا ہوتا ہے خواہ اس کا نتیجہ تباہی ہو۔


      بشکریہ عدنان خان کاکڑ



    2. The Following 2 Users Say Thank You to smartguycool For This Useful Post:

      intelligent086 (12-27-2017),Moona (12-21-2017)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: اپنی دنیا بدلنی ہے تو چینل بدل دیں

      Channel change masala hal


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: اپنی دنیا بدلنی ہے تو چینل بدل دیں

      انہوں نے صرف اپنا سودا بیچنا ہوتا ہے خواہ اس کا نتیجہ تباہی ہو۔
      حاصل تحریر یہی ہے۔
      ہم چینل بدلنے کی بجائے بحث شروع کر دیتے ہیں




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    5. #4
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      298
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6321 Thread(s)
      Rep Power
      121

      Re: اپنی دنیا بدلنی ہے تو چینل بدل دیں

      HAhaha wah bhayy


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •