موسم سرمامیں ہونٹوں کو لپ آئل سے سنواریں


شکیلہ خادم
جو جوبا ارجن ناریل ریتون پودینہ اور بادام کا تیل ہونٹوں پر استعمال کرکے انہیں نرم وملائم بنایا جاسکتا ہے جادوئی شگفتگی سے بھرپور انداز سنگھار، نرم وملائم دلکش ہونٹ سردیوں میں پھٹ کر نہ صرف آپ کے چہرے کو متاثر کرتے ہیں بلکہ تکلیف دہ بھی ہوجاتے ہیں۔ خواتین ہونٹوں پرلپ اسٹک کے بعد لپ بام لگانا یالپ اسٹک کے بغیر صرف چپ اسٹک استعمال کرنا بہت پسند کرتی ہیں لیکن بے حد پھٹے ہوئے ہونٹوں پر لپ بام لپ گلویا چیپ اسٹک اثر نہیں دکھاتی ایسے میں صرف مختلف تیل ہی ہونٹوں پر جادوئی شگفتگی لاسکتے ہیں۔ 2016 ء میں پوری دنیا میں فیشن اور بیوٹی کے حوالے سے لپ آئل کااستعمال زوروں پررہا۔ یہ تیل لپ بام کی طرح نرم اور لپ گلوس کی طرح چمکدار ہوتے ہیں۔ جسم کے مقابلے میں ہمارے ہونٹ آئل گلینڈز سے محروم ہوتے ہیں اور بہت جلد پھٹ جاتے ہیں۔ ہونٹوں کے لیے لپ بام ایک اچھا انتخاب ہے لیکن اب لپ آئل بھی آپ کو نہایت اچھا نتیجہ فراہم کرتے ہیں اور لگانے میں بھی نہایت آسان ہیں اور انہیں لگانا اتنا مشکل بھی نہیں ہوتا جتنا سمجھا جارہا ہے۔ لپ آئل کے طور پر جو جوبا ارجن ناریل تخم بالنگا زیتون پودینہ اور بادام کا تیل استعمال کیاجاسکتا ہے۔ وٹامن Eسے بھرپور یہ خوشبودار تیل آپ کے ہونٹوں کی تازگی لوٹادیں گے۔تیل لگانے سے قبل ہونٹوں کی جلد کو صاف کرلیں۔ اس مقصد کے لیے لیموں کارس اور شکر استعمال کی جاسکتی ہے پھر ٹشوزیا تولیے سے ہونٹ رگڑ لیں۔ ہونٹوں پر لپ آئل لگالیں۔ آپ لپ اسٹک کے اْوپر بھی لپ آئل استعمال کرسکتی ہیں۔ لپ لائن بناکر اس میں لپ آئل لگانا بھی چہرے کا نکھار بڑھا دے گا تاہم کیل مہاسے سے متاثرہ چہرہ یاروغنی جلد پر لپ آئل کے استعمال سے احتراز کریں۔ ٭٭٭