google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: Ikhlaq aur salamti

    Threaded View

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,203
      Threads
      2235
      Thanks
      931
      Thanked 1,366 Times in 867 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7965 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Ikhlaq aur salamti

      ایک شخص گوشت کو فریز کرنے والے کارخانہ میں کام کرتا تھا
      ایک دفعہ کارخانہ بند ھونے سے پہلے اکیلا گوشت کو فریز کرنے والے حصہ میں چکر لگانے گیا تو غلطی سے دروازہ بند ھو گیا اور وہ اندر برف والے حصے میں پھنس گیا
      چُھٹی کا وقت تھا اور سب کام کرنے والے لوگ گھروں کو جا رھے تھے کوئی بھی متوجہ نہ ھوا کہ وہ اندر پھنس گیا ھے
      وہ سمجھ گیا کہ دو یا تین گھنٹوں بعد اس کا بدن برف بن جائے گا۔ اب جب موت یقینی نظر آنے لگی تو خدا کو یاد کرنے لگا اپنے گناہوں کی معافی چاہی اور خدا سے کہا کہ اے یونس کو مچھلی کے پیٹ اور یوسف کو جیل سے نجات دینے والے اگر میں نے زندگی میں کوئی ایک کام بھی فقط تیری خشنودی کیلئے انجام دیا ہےتو اس کے صدقے مجھے اس قید سے رہائی عطاء فرما , وعدہ کرتا ھوں اسکو مرتے دم تک انجام دیتا رہوں گا اور اس کی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگے

      ایک یا دو گھنٹے ہی گزرے تھے کہ اچانک سردخانے کا دروازہ کھلا، چوکیدار بھاگتا ھوا آیا اور اس شخص کو اٹھا کر باھر نکالا اور گرم ہیٹر کے پاس لے آیا
      جب اس کی حالت کچھ بہتر ھوئی تو اس نے چوکیدار سے پوچھا تم کیسے وھاں آئے ؟
      چوکیدار بولا کہ جناب مجھے 20 سال ھو چکے ھیں اس کارخانہ میں کام کرتے ھوئے، ھر روز سینکڑوں مزدور اور آفیسر کارخانہ میں آتے اور جاتے ھیں

      لیکن تم ان چند افراد میں سے ھو جو جب بھی کارخانہ میں داخل ھوتے ھو تو مجھے مسکرا کر سلام کرتے اور احوال پرسی کرتے ھو اور نکلتے ھوئے آپ کا خدا حافظ کرنا میری سارے دن کی تھکاوٹ دور کر دیتا ھے
      جب کہ اکثر لوگ میرے پاس سے یوں گزر جاتے ھیں کہ جیسے میں ھوں ہی نہیں, جبکہ تم وہ شخص ھو جس کے نزدیک میرا بھی کوئی وجود ھے
      آج بھی گذشتہ دنوں کی طرح میں نے آپ کا سلام تو سنا لیکن خداحافظ کہنے کیلئے منتظر رہا, جب زیادہ دیر ھو گئی تو میں آپ کو تلاش کرنے چل پڑا کہ
      کہیں آپ کسی مشکل میں گرفتار نہ ہو گئے ھوں
      وہ شخص حیران ھو گیا کہ کسی کو سلام کرنے اور خدا حافظ کہنے جیسے چھوٹے سے کام کیوجہ سے آج اسکی جان بچ گئی ھے







    2. The Following User Says Thank You to CaLmInG MeLoDy For This Useful Post:

      intelligent086 (01-19-2017)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •