میں اس لیے،،،،،،،، آنگن کا شجر کاٹ رہا تھا
وہ حبس تھا کمروں میں کہ گھر کاٹ رہا تھا
لوگوں کو یہ خدشہ تھا کہ بنیاد غلط ہے
دیوار کو،،،،،، برسات کا ڈر کاٹ رہا تھا
کانٹوں سے نہیں،،، آبلہ پائی کو شکایت
تلوؤ ں کو تو بے فیض سفر کاٹ رہا تھا
ہر شخص مجھے،، صورتِ اخبار اٹھا کر
صفحات سے مطلب کی خبر کاٹ رہا تھا
کہنے کو تو یوں میری انا قید تھی لیکن
دستار کو اندر سے ہی سرکاٹ رہا تھا
شہکار کا ثانی ہی نہ بن جائے کہیں اور
اس خوف سے وہ دست ِ ہنر کاٹ رہا تھا



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out


Reply With Quote


Bookmarks