محبت کی امر بیل میں ہمیشہ ستم کے پھول کھلتے ہیں۔
ستم کا پھول،جس کی پنکھڑیوں پر تاسف کے آںسو منجمد ہوتے ہیں۔
اور جس کی مخملیں جلد سے جدائی کی خوشبو آتی ہے۔
ستم کے پھول کی کہانی سنی ہے کبھی تم نے؟؟
یہ تو دُکھ کے پھول کی داستان ہے۔ایک ایسا پھول جس میں محبت کا مدفن ہوتاہے۔
وینس کے قبر پر اپالو کے اتنے آنسو گرے کہ ایک دن اس میں سے ایک پودے نے سر نکالا
اوراس میں ایک پھول کھِلا
ارغوانی رنگ کا
یہ ستم کاپھول تھا۔
ستم کاپھول،پچھتاوے کا پھول،محبت کا مدفن اس کی ہر ایک پنکھڑی پر لکھا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔افسوس صد افسوس۔
بانو قدسیہ
امربیل
Bookmarks