کڑی پکوڑا،قیمہ مٹر،مرغ چھولے،اوجڑی،کلیجی،کباب،پاۓ،ماش دال،چنا دال،انڈا پراٹھا،آلو پراٹھا،لچھا پراٹھا،بل دار پراٹھا،کیا لیں گے صاحب آپ؟ چھوٹے بچے کی فہرست سن کر میں نے کہا،لچھا پراٹھا اور ماش کی دال ساتھ دو کباب-چھوٹا کھانا لے کر آیا تو میں نے کہا تمھاری موجیں ہیں روز نت نئے کھانے کھاتے ہو گے،اکتا گئے ہو گے گوشت سے-چھوٹا حسرت سے بولا-صاحب! استاد بچی سبزی دیتا ہے بس کھانے کو،نظریں بھر چکیں مگر پیٹ خالی ہے-



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out


Reply With Quote
Bookmarks