ریاست ہائے متحدہ امریکا کی ابتدائی 13 ریاستوں میں سے ایک ریاست، فلوریڈا اور جنوبی کیرولینا کی ریاستوں کے مابین بحراوقیانوس پر واقع ہے۔ دار الحکومت اٹلانٹا اور سب سے بڑی بندرگاہ سوانا ہے۔ اس علاقے میں کئی دریاؤں کی گزر گاہ ہے۔ بیشتر حصہ نشیب میں ہے جہاں دلدلیں بہت ہیں۔ پہاڑوں میں گندم اور پھلوں کی اعلیٰ فصلیں ہوتی ہیں۔ نشیبی زمین میں چاول اور ساحل کے ساتھ ساتھ کپاس با فراط ہوتی ہے۔ 1733ء میں اس ریاست کا نام جارج دوم کے نام پر جارجیا رکھا گیا۔ اسے جیمز اوگل تھارپ نے دریافت کیا تھا۔ رقبہ 59441 مربع میل ہے۔
Bookmarks