اب خوشی ہے نہ کوئی درد رُلانے والا
ہم نے اپنا لِیا ہر رنگ زمانے والا
اُس کو رُخصت تو کِیا تھا، مجھے معلوُم نہ تھا
سارا گھر لے گیا، گھر چھوڑ کے جانے والا
اِک مُسافر کے سفر جیسی ہے سب کی دُنیا
کوئی جلدی میں، کوئی دیر سے جانے والا
ایک بے چہرہ سی اُمّید ہے چہرہ چہرہ
جس طرف دیکھیے آنے کو ہے آنے والا
ندا فاضلی



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out


Reply With Quote

Bookmarks