تمہیں خبر ہو کہ یہ بستی ہے ایسی بستی
جہاں نہ خوشیاں ٹکنے پائیں
جہاں بہاریں نہ کھلنے پائیں
جہاں اداسی بال کھولے سورہی ہو
جہاں زندگی اپنا ربط کھو رہی ہو
جہاں ظلم و جبر کا بازار کھلا ہو
ہر اک دوجے کو سر کرنے پر تُلا ہو
جہاں پہ حاکم ہو،حکومت نہیں ہو
!!جہاں سچ کہنے کی ضرورت نہیں ہو۔۔۔
hak hwaaaaaaaaaaaa .............lajawab momo lajawab
Bookmarks