google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: لیپ ائیر کیا ہوتا ہے

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      لیپ ائیر کیا ہوتا ہے

      لیپ ائیر کیا ہوتا ہے



      عامر علی
      آج29 فروری ہے اور اس برس کو لیپ ائیر کہا جا رہاہے۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ عام طور پر سال میں 365 دن ہوتے ہیں ،تاہم کچھ برس ایسے ہوتے ہیں ،جن میں 366 دن ہوتے ہیں، ایسے برس کو ’’لیپ ائیر‘‘ کہا جاتا ہے ۔ لیپ ائیر میں فروری کا مہینہ 28 دن کی بجائے 29 دن پر مشتمل ہوتا ہے اور ایسا 4 برس بعد ہورہا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے اور کب سے ہورہا ہے؟ ہوسکتا ہے ،بیشتر افراد کو اس کی وجہ معلوم ہو، مگر جو نہیں جانتے ،وہ جان لیں کہ ہر 4 سال بعد فروری کے مہینے میں ایک اضافی دن یا لیپ کا دن کی وجہ کیا ہے: درحقیقت زمین کا سورج کے گرد گردش کا دورانیہ 365 دنوں کا نہیں بلکہ چوتھائی دن زیادہ ہے، یعنی کہ 365 دن، پانچ گھنٹے، 49 منٹ اور 12 سیکنڈ اور چونکہ زمین سورج کے گرد گردش کرتی ہے، اس لیے موسموں کی تبدیلی کا انحصار بھی زمین اور سورج کے اس گردش پر منحصر ہوتا ہے، اس لیے اگر ہر سال 365 دن رکھیں، تو ہر سال چوتھائی دن کا فرق پڑنے لگتا ہے اور کیلنڈر موسموں سے دور ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اب چونکہ دنیا بھر میں ایسا گریگوری کیلنڈر کو استعمال کیا جاتا ہے، جس میں 365 دن ہے، تو اس فرق کو دور کرنے کے لیے لیپ سیکنڈز اور لیپ سال کے ذریعے گھڑیوں اور کیلنڈر میں زمین اور موسموں سے مطابقت پیدا کی جاتی ہے۔قریباً 45 قبل مسیح میں روم کے بادشاہ جولیس سیزر نے کلینڈروں کی اصلاحات کے لیے ایک کمیشن قائم کیا، جس نے فیصلہ کیا کہ ہر چار سال میں سے ایک سال 366 دنوں کا کیا جائے۔ جولیس سیزر کی موت کے بعد ہر چار سال کے بعد ایک دن کا اضافہ کرنے کی بجائے یہ اضافہ ہر تین سال کے بعد کیا جانے لگا، اس طرح ایک مرتبہ پھر رومن کیلنڈر موسموں سے آگے بھاگنے لگا۔ یہ مسئلہ جولیس سیزر کے بعد آنے والے اصلاح پسند بادشاہ آگسٹس سیزر نے 8 قبل مسیح میں حل کرنے کی کوشش کی اور اس طرح یہ سلسلہ 16 ویں صدی تک چلتا رہا۔16 ویں صدی میں پاپ گریگوری نے کلینڈر میں تبدیلی کر کے یہ مسئلہ پھر حل کرنے کی کوشش کی اور ایک کمیشن قائم کیا گیا،جس میں یہ طے پایا کہ ہر 400 سال میں 100 لیپ ائیر ہونے کی بجائے 97 لیپ ائیر ہوں گے۔ لیپ سیکنڈ چند سالوں بعد سورج اور چاند کی کشش کی وجہ سے زمین کی گردش میں ایک سیکنڈ کا فرق پڑ جاتا ہے، اس فرق کو پورا کرنے کے لیے ماہرین مخصوص اوقات میں گھڑی میں ایک لیپ سیکنڈ کا اضافہ کرتے ہیں۔ یہ اضافہ عموماً 30 جون یا 31 دسمبر کو 11 بج کر 59 منٹ اور 60 سکینڈ یو ٹی سی پر کیا جاتاہے۔ 1971 سے لیکر اب تک 26 لیپ سیکنڈ بڑھائے جا چکے ہیں اور 30 جون 2015ء کو 26 واں لیپ سیکنڈ بڑھایا گیا تھا۔ لیپ ائیر بگ 2009ء کے آغاز میں مائیکروسوفٹ کو خاصی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب دنیا بھر سے اس کے میوزک پلیئر زیون کے 30 گیگابائٹ والے ورژن کے یکدم ناکارہ ہونے کی خبریں موصول ہونے لگیں۔ چند گھنٹے بعد مائیکروسوفٹ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ 30 گیگابائٹ والے زیون میوزک پلیئر میں لیپ ائیر کے اختتام پر تاریخ بدلنے سے گڑبڑ پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کا حل مائیکروسوفٹ نے یہ تجویز کیا ہے کہ انتظار کیا جائے۔ صرف ایک دن بعد زیون کا انٹرنل کلاک درست کام کرنے لگے گا، لیکن اس سے پہلے زیون کی بیٹری نکال کر اسے ڈسچارج کرنا ضروری ہوگا۔ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران یہ مشہور ہو گیا تھا کہ باراک اوباما کے پاس زیون پلیئر ہے۔ ان خبروں نے اتنا زور پکڑا کہ باراک اوباما کے ترجمان کو وضاحت کرنا پڑی کے اوباما آئی پوڈ استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ کی پیدائش 29 فروری کی ہو؟ جو لوگ 29 فروری کو ہوتے ہیں، انہیں اپنی سالگرہ منانے کے لیے 28 فروری یا یکم مارچ کا انتخاب کرنا پڑتا ہے جبکہ کچھ 29 فروری پر ہی برقرار رہتے ہیں۔ کچھ حلقوں کے خیال میں 28 اور 29 فروری کی درمیانی شب کے بعد پیدا ہونے والوں کو اپنی سالگرہ 28 فروری کو منانی چاہیے ، جو لوگ 29 فروری اور یکم مارچ کی درمیانی شب سے کچھ پہلے پیدا ہو، وہ یکم مارچ کو ہی اپنا یوم پیدائش مان لیں ۔ ٭…٭…٭




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-29-2016),muzafar ali (02-29-2016)

    3. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      496 Thread(s)
      Rep Power
      12

      Re: لیپ ائیر کیا ہوتا ہے

      nice work brother

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    4. The Following User Says Thank You to muzafar ali For This Useful Post:

      intelligent086 (03-01-2016)

    5. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: لیپ ائیر کیا ہوتا ہے

      @intelligent086 Thanks for informative & useful sharing

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    6. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-01-2016)

    7. #4
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: لیپ ائیر کیا ہوتا ہے

      Quote Originally Posted by muzafar ali View Post
      nice work brother
      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks for informative & useful sharing



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    8. #5
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: لیپ ائیر کیا ہوتا ہے

      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •