google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: بلڈ پریشر پر قابو پانا ہے تو روزانہ ایک گلا

    Threaded View

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      بلڈ پریشر پر قابو پانا ہے تو روزانہ ایک گلا

      بلڈ پریشر پر قابو پانا ہے تو روزانہ ایک گلاس چقندر کا رس پینا ہے، ماہرین کی تجویز




      نارتھ کیرولینا: امریکی ماہرین نے اپنی نئی تحقیقی کی روشنی میں انکشاف کیا ہے کہ روزانہ چقندر کا رس پینے والے افراد کا بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے اور انہیں ورزش کرنے کی قوت بھی فراہم کرتا ہے۔
      امریکا کے ویک فوریسٹ بیپٹسٹ میڈیکل سینٹر سے منسلک ماہرین اور سائنسدانوں کی ٹیم نے دل کے مریضوں پر چقندر کے جوس کے اثرات کا مطالعہ کیا ہے اور اس تحقیق کو معروف جریدے امریکن کارڈیالوجی جرنل میں شائع کیا گیا ہے۔
      رپورٹ کے مطابق ماہرین نے چقندر کا رس دل کے بوڑھے مریضوں میں آزمایا تو حیران کن نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دل کے مریضوں کے علاوہ کئی صحت مند افراد بھی ورزش کے دوران سانس پھولنے اور تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں، تحقیق کے دوران انہوں نے 19 افراد کو چقندر کا جوس پلانے کے بعد ان سے ورزش کرائی اور اس کو روزانہ کا معمول بناکر اس سے ان کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ تحقیق کے دوران انہوں نے محسوس کیا کہ صرف ایک ہفتے ایک گلاس چقندر کا جوس پینے سے ورزش کی صلاحیت 24 فیصد بہتر ہوئی جس میں سائیکل چلانے کا وقت اور دوڑنا بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر میں 5 سے 10 یونٹ کمی واقع ہوئی اور اس دوران بدن پر کوئی مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوئے۔
      سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چقندر کا رس نائٹریٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کنٹرول کرنے، دل کی قوت بڑھانے اور ورزش کے لیے قوت فراہم کرتا ہے۔ چقندر کے ڈھائی اونس رس میں 6 ملی مول غیرنامیاتی نائٹریٹ موجود ہوتی ہے۔ اگردل کے مریض اور بوڑھے افراد چقندر کا رس باقاعدگی سے نوش کریں تو وہ بہت سے امراض سے بچ سکتےہیں۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Arosa Hya (02-20-2016),Moona (02-18-2016)

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •