مامون عباسی کے زمانے میں ناپ تول میں کمی کرنے والے کسی تاجر کو پچاس کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ اس نے جلاد کو ایک ہزار درہم رشوت دے کر کہا کہ وہ کوڑے اس کے بدن پر مارنے کی بجائے زمین پر مارے۔جلاد نے 49کوڑے زمین پر مارنے کے بعد آخری کوڑا پوری طاقت سے تاجر پر دے مارا۔ اس کو شدت کی تکلیف ہوئی تو اس نے جلاد سے کہا: ’’میں نے تجھے محض اس لیے رشوت دی تھی کہ مجھے کوڑے نہ لگائے جائیں تا کہ کوئی گزند نہ پہنچے آخر تو نے مجھے ایک کوڑا کیوں مارا؟‘‘جلادنے کہا ’’میں تمہیں احساس دلانا چاہتا تھا کہ اس لین دین میں تم فائدے میں رہے ہو‘‘۔



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

Reply With Quote




Bookmarks