باب:جس نے نفاس کا نام حیض رکھا ۔ صحیح بخاری

بَابمَنْ سَمَّى النِّفَاسَ حَيْضًا وَالْحَيْضَ نِفَاسًا

جس نے نفاس کا نام حیض اور حیض کا نام نفاس رکھا۔
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۹۲ / حدیث مرفوع
۲۹۲۔حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا قَالَتْ بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعَةٌ فِي خَمِيصَةٍ إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي قَالَ أَنُفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ۔

۲۹۲۔مکی بن ابراہیم، ہشام، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ان درمیان میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک چادر میں لیٹی تھی، کہ یکایک مجھے حیض آگیا، میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے کھسک گئی اور میں نے اپنے حیض کے کپڑے پہن لئے، آپ نے فرمایا کہ کیا تمہیں نفاس آگیا، میں نے کہا ہاں! آپ نے مجھے بلایا اور میں آپ کے ہمراہ (اسی ایک) چادر میں لیٹی رہی۔