باب: مرد کا اپنی حائضہ بیوی کی گود میں(سر رکھ کر) قرآن کی تلاوت کرنا ۔ صحیح بخاری


بَاب قِرَاءَةِ الرَّجُلِ فِي حَجْرِ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ وَكَانَ أَبُو وَائِلٍ يُرْسِلُ خَادِمَهُ وَهِيَ حَائِضٌ إِلَى أَبِي رَزِينٍ فَتَأْتِيهِ بِالْمُصْحَفِ فَتُمْسِكُهُ بِعِلَاقَتِهِ

مرد کا اپنی بیوی کی گود میں حائضہ ہونے کے باوجود قرآن پڑھنا، ابووائلؓ اپنی خادمہ کو حیض کی حالت میں ابورزین کے پاس بھیجتے تھے اور خادمہ قرآن مجید ان کے یہاں سے جزدان میں لپٹا ہوا اپنے ہاتھ سے پکڑ کر لاتی تھی۔
جلد نمبر ۱ / دوسرا پارہ / حدیث نمبر ۲۹۱ / حدیث مرفوع
۲۹۱۔حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُکَيْنٍ سَمِعَ زُهَيْرًا عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ أَنَّ أُمَّهُ حَدَّثَتْهُ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَتَّکِئُ فِي حَجْرِي وَأَنَا حَائِضٌ ثُمَّ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ۔

۲۹۱۔ابونعیم، الفضل بن دکین، زہیر، منصوربن صفیہ، صفیہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری گود میں تکیہ لگا لیتے تھے حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی، پھر آپ قرآن مجید کی تلاوت فرماتے تھے۔